BR100 Increased By (0.61%)
BR30 Increased By (0.96%)
KSE100 Increased By (0.83%)
KSE30 Increased By (0.56%)
BAFL 58.72 Increased By ▲ 1.03 (1.79%)
BIPL 26.95 Decreased By ▼ -0.03 (-0.11%)
BOP 33.60 Increased By ▲ 0.21 (0.63%)
CNERGY 10.76 Increased By ▲ 0.15 (1.41%)
DFML 17.97 Increased By ▲ 0.22 (1.24%)
DGKC 211.30 Increased By ▲ 4.07 (1.96%)
FABL 100.95 Increased By ▲ 1.13 (1.13%)
FCCL 54.98 Increased By ▲ 0.92 (1.7%)
FFL 16.11 Increased By ▲ 0.04 (0.25%)
GGL 23.70 Decreased By ▼ -0.09 (-0.38%)
HBL 304.35 Increased By ▲ 3.05 (1.01%)
HUBC 218.95 Increased By ▲ 1.73 (0.8%)
HUMNL 10.62 Increased By ▲ 0.19 (1.82%)
KEL 7.24 Increased By ▲ 0.05 (0.7%)
LOTCHEM 27.21 Increased By ▲ 0.08 (0.29%)
MLCF 96.60 Increased By ▲ 1.01 (1.06%)
OGDC 315.80 Increased By ▲ 1.80 (0.57%)
PAEL 42.60 Increased By ▲ 0.48 (1.14%)
PIBTL 17.17 Increased By ▲ 0.16 (0.94%)
PIOC 273.48 Increased By ▲ 3.63 (1.35%)
PPL 216.85 Increased By ▲ 1.70 (0.79%)
PRL 59.49 Increased By ▲ 2.86 (5.05%)
SNGP 101.76 Increased By ▲ 0.84 (0.83%)
SSGC 25.44 Increased By ▲ 0.26 (1.03%)
TELE 8.43 Increased By ▲ 0.12 (1.44%)
TPLP 12.80 Increased By ▲ 0.07 (0.55%)
TRG 61.60 Decreased By ▼ -0.20 (-0.32%)
UNITY 10.02 Decreased By ▼ -0.01 (-0.1%)
WTL 1.21 Increased By ▲ 0.02 (1.68%)
ٹیکنالوجی

ٹیلی نار پاکستان کے حصول کے بعد پی ٹی سی ایل کی نظریں ڈیجیٹل والٹ پر

  • مجوزہ لین دین ڈیو ڈیلیجنس، کامیاب مذاکرات، متعلقہ ریگولیٹری منظوریوں اور حتمی معاہدوں پر دستخط سے مشروط ہے، اعلامیہ
شائع اپ ڈیٹ

مارکیٹ میں یہ قیاس آرائیاں زور پکڑ رہی ہیں کہ گزشتہ سال ٹیلی نار پاکستان کا حصول مکمل کرنے کے بعد پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) اب ایک معروف ڈیجیٹل والٹ کے حصول کی منصوبہ بندی کررہی ہے جس کے نتیجے میں ملک کا صفِ اول کا ڈیجیٹل مالیاتی خدمات فراہم کرنے والا پلیٹ فارم بھی پی ٹی سی ایل گروپ کا حصہ بن سکتا ہے۔

یہ قیاس آرائیاں اس وقت مزید شدت اختیار کرگئیں جب پی ٹی سی ایل نے جمعہ کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو آگاہ کیا کہ اس کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ایک نامعلوم ٹارگٹ کمپنی میں اکثریتی حصص کے حصول کیلئے بائنڈنگ آفر جمع کرانے کی منظوری دی۔

کمپنی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا کہ مجوزہ لین دین (ٹرانزیکشن) تاحال ڈیو ڈیلیجنس، کامیاب مذاکرات، متعلقہ ریگولیٹری منظوریوں اور حتمی معاہدوں پر دستخط سے مشروط ہے۔

صنعتی حلقوں کا خیال ہے کہ ٹارگٹ کمپنی ایک ڈیجیٹل والٹ ہوسکتی ہے۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو ٹیلی نار پاکستان کے حصول کے بعد یہ پاکستان کے ٹیلی کام اور فن ٹیک شعبوں میں انضمام کا ایک اور بڑا مرحلہ ثابت ہوگا۔

اگر یہ ڈیل مکمل ہوجاتی ہے تو اس کے نتیجے میں ایک ڈیجیٹل والٹ دوبارہ پی ٹی سی ایل گروپ کا حصہ بن جائے گا۔

تاہم پی ٹی سی ایل نے ٹارگٹ کمپنی کی شناخت ظاہر نہیں کی اور کہا کہ تجارتی شرائط ابھی طے ہونا باقی ہیں اور کوئی حتمی معاہدہ عمل میں نہیں لایا گیا۔

کمپنی نے اسٹاک ایکسچینج کو کسی بھی اہم پیش رفت سے باخبر رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

جب معروف ڈیجیٹل والیٹ سے اس کے باضابطہ ردعمل کیلئے رابطہ کیا گیا تو کمپنی نے جواب دیا

اگرچہ اس معاملے پر عوامی سطح پر بحث ہوئی ہے لیکن ہم مارکیٹ کی قیاس آرائیوں پر تبصرہ نہیں کرتے۔ ہماری توجہ بدستور اپنے صارفین کو خدمات فراہم کرنے پر مرکوز ہے۔

کمپنی اپنے صارفین کو یقین دلاتی ہے کہ ان کے فنڈز محفوظ اور ہر وقت قابلِ رسائی ہیں۔

Comments

200 حروف