BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.67 Decreased By ▼ -0.20 (-0.35%)
BIPL 24.74 Decreased By ▼ -0.22 (-0.88%)
BOP 30.09 Decreased By ▼ -0.26 (-0.86%)
CNERGY 12.95 Decreased By ▼ -0.17 (-1.3%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 186.54 Decreased By ▼ -5.91 (-3.07%)
FABL 93.60 Decreased By ▼ -0.54 (-0.57%)
FCCL 51.50 Decreased By ▼ -1.29 (-2.44%)
FFL 14.47 Decreased By ▼ -0.25 (-1.7%)
GGL 18.96 Decreased By ▼ -0.60 (-3.07%)
HBL 304.00 Decreased By ▼ -2.10 (-0.69%)
HUBC 198.85 Decreased By ▼ -2.57 (-1.28%)
HUMNL 9.80 Decreased By ▼ -0.36 (-3.54%)
KEL 6.03 Decreased By ▼ -0.06 (-0.99%)
LOTCHEM 26.20 Decreased By ▼ -0.26 (-0.98%)
MLCF 91.00 Decreased By ▼ -2.16 (-2.32%)
OGDC 313.67 Decreased By ▼ -3.06 (-0.97%)
PAEL 35.27 Decreased By ▼ -0.36 (-1.01%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 240.47 Decreased By ▼ -2.74 (-1.13%)
PPL 221.18 Decreased By ▼ -5.73 (-2.53%)
PRL 90.91 Decreased By ▼ -2.11 (-2.27%)
SNGP 90.93 Decreased By ▼ -0.91 (-0.99%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.60 Decreased By ▼ -0.20 (-2.56%)
TPLP 12.60 Decreased By ▼ -0.37 (-2.85%)
TRG 55.91 Decreased By ▼ -0.65 (-1.15%)
UNITY 8.04 Decreased By ▼ -0.03 (-0.37%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)
پاکستان

پاک بحریہ کا ریسکیو آپریشن : گوادر کے قریب پھنسی کشتی اور 19 ماہی گیروں کو بچا لیا

  • کشتی کا انجن خراب ہونے کی وجہ سے 11 پاکستانی اور 8 ایرانی شہری سمندر میں پھنس گئے تھے
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان بحریہ نے گوادر سے تقریباً 120 بحری میل جنوب میں انجن خراب ہونے کے باعث سمندر میں پھنس جانے والی ماہی گیر کشتی ”الجلالی“ کے تمام 19 عملے کو بحفاظت ریسکیو کر لیا۔

جاری بیان کے مطابق کشتی میں سوار 19 افراد میں 11 پاکستانی اور 8 ایرانی شہری شامل تھے، جو انجن خراب ہونے کے باعث سمندر میں پھنس گئے تھے۔

بیان میں کہا گیا کہ شمالی بحیرۂ عرب میں جاری مون سون کے دوران خراب موسم نے صورتحال کو مزید سنگین بنا دیا تھا، جس کے باعث عملے کی جانوں کو فوری خطرات لاحق ہو گئے تھے۔امدادی کال موصول ہوتے ہی جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن اینڈ کوآرڈی نیشن سینٹر(جے ایم آئی سی سی) نے فوری طور پر پاکستان بحریہ سے رابطہ کرکے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کیا۔ امدادی کارروائی کے لیے جنگی بحری جہاز پی این ایس تیمور کو فوری طور پر روانہ کیا گیا، تاکہ متاثرہ ماہی گیر کشتی کو مدد فراہم کی جا سکے۔

بحریہ کی بروقت اور مؤثر کارروائی کے نتیجے میں کشتی کے عملے کو سمندر میں ہی خوراک، پینے کا صاف پانی اور طبی سہولتیں فراہم کی گئیں، جس کے بعد متاثرہ کشتی کو بحفاظت ساحل کی جانب کھینچ کر لے جایا گیا۔

دوسری جانب صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے شمالی بحیرۂ عرب میں پھنسے ماہی گیروں کو بحفاظت ریسکیو کرنے پر پاکستان بحریہ کی کارکردگی کو سراہا۔اپنے بیان میں صدر مملکت نے کہا کہ سمندر میں انسانی جانوں کا تحفظ پاکستان بحریہ کے قومی اور بین الاقوامی ذمہ داریوں سے بھرپور عزم کا مظہر ہے۔

Comments

200 حروف