BR100 Decreased By (-0.38%)
BR30 Decreased By (-0.17%)
KSE100 Decreased By (-0.07%)
KSE30 Decreased By (-0.12%)
BAFL 57.22 Decreased By ▼ -0.30 (-0.52%)
BIPL 27.45 Decreased By ▼ -0.17 (-0.62%)
BOP 34.28 Decreased By ▼ -0.33 (-0.95%)
CNERGY 11.12 Increased By ▲ 0.36 (3.35%)
DFML 18.25 Decreased By ▼ -0.16 (-0.87%)
DGKC 216.01 Increased By ▲ 2.14 (1%)
FABL 101.50 Increased By ▲ 0.03 (0.03%)
FCCL 56.49 Increased By ▲ 0.02 (0.04%)
FFL 16.20 Decreased By ▼ -0.65 (-3.86%)
GGL 25.24 Decreased By ▼ -0.52 (-2.02%)
HBL 306.48 Decreased By ▼ -1.70 (-0.55%)
HUBC 223.35 Decreased By ▼ -1.04 (-0.46%)
HUMNL 10.63 Decreased By ▼ -0.09 (-0.84%)
KEL 7.44 Decreased By ▼ -0.03 (-0.4%)
LOTCHEM 27.97 Increased By ▲ 0.29 (1.05%)
MLCF 97.75 Increased By ▲ 1.19 (1.23%)
OGDC 323.70 Increased By ▲ 0.25 (0.08%)
PAEL 43.60 Increased By ▲ 0.23 (0.53%)
PIBTL 16.84 Increased By ▲ 0.04 (0.24%)
PIOC 290.40 Decreased By ▼ -5.49 (-1.86%)
PPL 224.73 Increased By ▲ 0.06 (0.03%)
PRL 59.00 Increased By ▲ 3.49 (6.29%)
SNGP 104.50 Decreased By ▼ -0.17 (-0.16%)
SSGC 25.95 Decreased By ▼ -0.02 (-0.08%)
TELE 8.69 Increased By ▲ 0.04 (0.46%)
TPLP 12.93 Decreased By ▼ -0.25 (-1.9%)
TRG 60.81 Increased By ▲ 0.76 (1.27%)
UNITY 10.25 Increased By ▲ 0.01 (0.1%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.03 (-2.38%)
پاکستان

آزاد کشمیر انتخابات: پیپلز پارٹی کو معمولی برتری حاصل

  • میرپور، کوٹلی اور بھمبر کے اضلاع کی 13 حلقہ انتخاب میں پولنگ ہوئی
شائع اپ ڈیٹ

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے پہلے مرحلے میں پولنگ ختم ہونے کے بعد پیر کو ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری رہا جس کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق میرپور ڈویژن کے 13 حلقوں میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کو پاکستان مسلم لیگ ن (پی ایم ایل این) پر معمولی برتری حاصل ہے۔

میرپور، کوٹلی اور بھمبر کے اضلاع کی 13 حلقہ انتخاب میں پولنگ ہوئی۔

ووٹنگ کا آغاز صبح 8 بجے ہوا اور اختتام شام 5 بجے ہونا تھا، تاہم ووٹرز کی غیر معمولی طور پر زیادہ تعداد کے باعث چیف الیکشن کمشنر کی ہدایت پر اسے شام 6 بجے تک بڑھا دیا گیا تھا۔

پولنگ کے اختتام پر جو ووٹرز پہلے ہی پولنگ اسٹیشنز کے اندر موجود تھے انہیں ووٹ ڈالنے کی اجازت دی گئی۔

انتخابات کے پہلے مرحلے میں نمائندوں کا انتخاب کرنے کے لیے 1.4 ملین (14 لاکھ) سے زائد رجسٹرڈ ووٹرز اہل تھے جن میں 725,118 مرد اور 675,628 خواتین شامل تھیں۔

میرپور ڈویژن میں کل 2,454 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے جن میں میرپور کے چار حلقوں میں 597، کوٹلی کے چھ حلقوں میں 1,107 اور بھمبر کے تین حلقوں میں 608 پولنگ اسٹیشنز شامل تھے۔

ان 13 نشستوں کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی)، پاکستان مسلم لیگ ن (پی ایم ایل این)، استحکامِ پاکستان پارٹی (آئی پی پی) اور آزاد امیدواروں کی نمائندگی کرنے والے کل 296 امیدواروں نے حصہ لیا۔

پرامن اور شفاف پولنگ کو یقینی بنانے کے لیے خطے بھر میں پاکستان فوج کے جوانوں اور پولیس سمیت 19,000 سے زائد سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے تھے۔

حکام نے اس بات پر زور دیا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے باضابطہ اعلان تک تمام نتائج غیر سرکاری اور غیر حتمی ہیں۔

میرپور کے تازہ ترین انتخابی نتائج

میرپور ضلع کے تمام پولنگ اسٹیشنوں سے موصول ہونے والے تازہ ترین غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی ) اور پاکستان مسلم لیگ ن نے اس ضلع کی چاروں نشستیں آپس میں تقسیم کر لی ہیں۔

ایل اے ون میرپور میں تمام 139 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار اظہر صادق 12,298 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔ پیپلز پارٹی کے امیدوار چوہدری افسر شاہد 6,538 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے ٹو میرپور چکسواری میں تمام 149 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے امیدوار قاسم مجید 12,904 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار عظیم بخش نے 8,182 ووٹ حاصل کیے۔

ایل اے تھری میرپور میں تمام 161 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے امیدوار یاسر سلطان 11,676 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے جبکہ انہوں نے مسلم لیگ ن کے امیدوار چوہدری سعید کو شکست دی جنہوں نے 9,832 ووٹ حاصل کیے۔

ایل اے فور میرپور میں تمام 162 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار چوہدری رخسار 20,172 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئےجبکہ پیپلز پارٹی کے امیدوار صہیب ارشد نے 13,865 ووٹ حاصل کیے۔

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پارٹی) کو سات حلقوں میں برتری حاصل

میرپور کے تازہ ترین نتائج کے ساتھ پیپلز پارٹی 13 میں سے 7 حلقوں میں برتری برقرار رکھے ہوئے ہے۔

ایل اے -2 اور ایل اے تھری میں کامیابیوں کے علاوہ یہ پارٹی ایل 8 راج محل کوٹلی-1 میں بھی آگے ہے جہاں ملک ظفر اقبال 18,543 ووٹ حاصل کرچکے ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار ملک نواز نے 11,093 ووٹ حاصل کیے۔

ایل 10 کوٹلی3 میں پیپلز پارٹی کے امیدوار چوہدری یسین 6,999 ووٹوں کے ساتھ آگے ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کے فتح محمود 3,560 ووٹوں کے ساتھ ان سے پیچھے ہیں۔

ایل 12 کوٹلی-5 میں پیپلز پارٹی کے امیدوار چوہدری یسین 9,788 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار راجہ ریاست نے 6,788 ووٹ حاصل کیے۔

ایل 13 کوٹلی 6 میں پیپلز پارٹی کے امیدوار ولید انقلابی 1,769 ووٹوں کے ساتھ برتری حاصل کیے ہوئے ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار راجہ ایاز نیسر نے 1,323 ووٹ حاصل کیے ہیں۔

مسلم لیگ ن کو چھ حلقوں میں برتری حاصل

مسلم لیگ ن باقی چھ حلقوں میں آگے ہے۔

ایل اے -1 اور ایل اے-4 میں کامیابیوں کے علاوہ یہ جماعت ایل اے -5 برنالہ میں بھی آگے ہے جہاں کرنل وقار احمد نور نے 19,032 ووٹ حاصل کیے جبکہ پی پی پی کے چوہدری پرویز اشرف کے 15,493 ووٹ ہیں۔

ایل اے 6 ساہنہ میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار چوہدری محمد رزاق 25,902 ووٹوں کے ساتھ آگے ہیں جبکہ آئی پی پی کے چوہدری علی شان 14,278 ووٹوں کے ساتھ ان سے پیچھے ہیں۔

ایل اے-7 بھمبر میں مسلم لیگ ن کے امیدوار چوہدری طارق فاروق 21,075 ووٹوں کے ساتھ آگے ہیں جبکہ آزاد امیدوار انوار الحق نے 14,228 ووٹ حاصل کیے ہیں۔

ایل اے 9 کوٹلی-2 میں مسلم لیگ ن کے امیدوار عمیر نعیم 23,568 ووٹوں کے ساتھ آگے ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کے چوہدری جاوید اقبال 15,039 ووٹوں کے ساتھ ان سے پیچھے ہیں۔

ایل اے-11 کوٹلی-4 میں مسلم لیگ ن کے امیدوار راجہ آصف 7,900 ووٹوں کے ساتھ آگے ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کے امیدوار چوہدری محمد اخلاق نے 4,074 ووٹ حاصل کیے ہیں۔

بھمبر میں بیلٹ باکس نذر آتش

بیشتر پرامن پولنگ کے باوجود ایل اے -6 ساہنہ بھمبر-2 کے بابا شادی شہید پولنگ اسٹیشن پر اس وقت تشدد پھوٹ پڑا جب مسلم لیگ ن اور استحکام پاکستان پارٹی کے حامیوں کے درمیان تلخ کلامی پرتصادم جھگڑے میں تبدیل ہوگئی۔

ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر بھمبر کے مطابق ہنگامہ آرائی کے دوران فسادیوں نے ایک بیلٹ باکس چھین کر اسے نذر آتش کردیا۔ تباہ ہونے والے بیلٹ باکس میں 232 ووٹ موجود تھے۔

ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر نے بتایا کہ حلقے کے باقی تمام پولنگ اسٹیشنوں پر پولنگ کا عمل معمول کے مطابق جاری رہا اور متاثرہ اسٹیشن پر دوبارہ پولنگ کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔

دو پریزڈنگ افسران گرفتار

انتخابی حکام نے کوٹلی میں ضابطہ اخلاق کی مبینہ خلاف ورزیوں کے خلاف بھی کارروائی کی جہاں دو پریزڈنگ افسران کو معطل کر کے گرفتار کر لیا گیا کیونکہ مبینہ طور پر وہ انتخابی سامان اپنے مقررہ پولنگ اسٹیشنوں پر لے جانے کے بجائے ایک نجی رہائش گاہ پر لے گئے تھے۔

حکام نے فوری طور پر انتخابی سامان قبضے میں لے لیا اور ووٹنگ کو بغیر کسی تعطل کے جاری رکھنے کو یقینی بنانے کے لیے متبادل پریزڈنگ افسران مقرر کر دیے۔

ترجمان کے مطابق حکام نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر دونوں پریزڈنگ افسران کو معطل کر کے گرفتار کرلیا اور متعلقہ انتخابی قوانین کے تحت ان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

حکام کا سخت کارروائی کا عزم

آزاد جموں و کشمیر کے انسپکٹر جنرل آف پولیس لیاقت علی خان نے کہا ہے کہ پولیس کسی بھی ناخوشگوار واقعے کا فوری جواب دے گی، سیاسی کارکنوں سمیت کسی کو بھی قانون اپنے ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

آزاد جموں و کشمیر کے چیف سیکرٹری خوشحال خان نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے عوام نے انتشار پھیلانے والے عناصر کو مسترد کر کے جمہوری عمل پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام ریاستی ادارے پرامن انتخابات کو یقینی بنانے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں اور خبردار کیا کہ جو بھی انتخابی عمل یا امن عامہ کو خراب کرنے کی کوشش کرے گا، اسے قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026

Comments

200 حروف