جین زی طلبہ کی تحریک رنگ لے آئی، بھارتی وزیرتعلیم دھرمیندر پردھان مستعفی
بھارتی نوجوانوں کی تحریک کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج کامیاب، وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان نے استعفیٰ دے دیا۔
بھارت کے وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان نے ہفتے کو کہا ہے کہ انہوں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا جس سے ملک بھر کے ان نوجوان مظاہرین کو ایک بڑی فتح حاصل ہوئی جنہوں نے امتحانی پرچے لیک ہونے پر ان کے استعفے کا مطالبہ کیا تھا۔
نئی دہلی میں نوجوان طلبہ اہم ترین امتحانات میں پرچے لیک ہونے اور امتحانی جوابی پرچے تبدیل ہونے پر کئی روز سے وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفیٰ کے لیے احتجاج کررہے تھے۔
وفاقی وزیر نے ایکس پر اپنے استعفے کا اعلان ایسے وقت میں کیا جب بھارتی دارالحکومت میں پولیس نوجوان مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کے گولے فائر کررہی تھی ، اس سے چند گھنٹے قبل ان کے رہنماؤں کا اس مطالبے کے حق میں دباؤ بڑھانے کے لیے وزراء کے ساتھ مذاکرات کا ایک اور دور طے تھا۔



























Comments