BR100 Increased By (5%)
BR30 Increased By (5.87%)
KSE100 Increased By (4.23%)
KSE30 Increased By (4.7%)
BAFL 57.52 Increased By ▲ 2.02 (3.64%)
BIPL 27.62 Increased By ▲ 0.72 (2.68%)
BOP 34.61 Increased By ▲ 1.97 (6.04%)
CNERGY 10.76 Increased By ▲ 0.47 (4.57%)
DFML 18.41 Increased By ▲ 0.60 (3.37%)
DGKC 213.87 Increased By ▲ 18.69 (9.58%)
FABL 101.47 Increased By ▲ 2.79 (2.83%)
FCCL 56.47 Increased By ▲ 4.73 (9.14%)
FFL 16.85 Increased By ▲ 0.36 (2.18%)
GGL 25.76 Increased By ▲ 0.70 (2.79%)
HBL 308.18 Increased By ▲ 16.18 (5.54%)
HUBC 224.39 Increased By ▲ 10.42 (4.87%)
HUMNL 10.72 Increased By ▲ 0.27 (2.58%)
KEL 7.47 Increased By ▲ 0.33 (4.62%)
LOTCHEM 27.68 Increased By ▲ 0.87 (3.25%)
MLCF 96.56 Increased By ▲ 8.39 (9.52%)
OGDC 323.45 Increased By ▲ 13.07 (4.21%)
PAEL 43.37 Increased By ▲ 2.52 (6.17%)
PIBTL 16.80 Increased By ▲ 0.95 (5.99%)
PIOC 295.89 Increased By ▲ 12.20 (4.3%)
PPL 224.67 Increased By ▲ 13.57 (6.43%)
PRL 55.51 Increased By ▲ 2.37 (4.46%)
SNGP 104.67 Increased By ▲ 6.42 (6.53%)
SSGC 25.97 Increased By ▲ 1.12 (4.51%)
TELE 8.65 Increased By ▲ 0.36 (4.34%)
TPLP 13.18 Increased By ▲ 0.21 (1.62%)
TRG 60.05 Increased By ▲ 1.08 (1.83%)
UNITY 10.24 Increased By ▲ 0.36 (3.64%)
WTL 1.26 Increased By ▲ 0.03 (2.44%)
کاروبار اور معیشت

آئی اے ٹی اے کی پہلی خاتون ڈائریکٹر جنرل سعدیہ زاہدی کون ہیں؟

  • سعدیہ زاہدی نے 20 سال سے زائد عرصہ عالمی اقتصادی فورم میں بطور منیجنگ ڈائریکٹر اور بورڈ ممبر خدمات انجام دیں
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان میں پیدا ہونے والی انتظامی ایگزیکٹو سعدیہ زاہدی کو انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن (آئی اے ٹی اے) کی اگلی ڈائریکٹر جنرل مقرر کر دیا گیا ہے۔ وہ ایئر لائنز کی اس عالمی تنظیم کی سربراہی کرنے والی پہلی خاتون ہوں گی۔

تعلیم

انہوں نے اسمتھ کالج سے معیشت میں بی اے، دی گریجویٹ انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل اینڈ ڈیولپمنٹ اسٹڈیز سے بین الاقوامی معیشت میں ایم فل اور ہارورڈ کینیڈی اسکول سے پبلک ایڈمنسٹریشن میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔

عالمی اقتصادی فورم سے آئی اے ٹی اے تک

انہوں نے 20 سال سے زائد عرصہ عالمی اقتصادی فورم میں بطور منیجنگ ڈائریکٹر اور بورڈ ممبر خدمات انجام دیں جہاں انہوں نے ”مرکز برائے نئی معیشت و معاشرہ“ کی بنیاد رکھی۔وہ فورم کی مستقبل کی ملازمتوں سے متعلق رپورٹس، مستقبل کی نمو سے متعلق رپورٹس، ’عالمی صنفی مساوات سے متعلق رپورٹس اور چیف اکنامسٹ آؤٹ لکس کی بانی اور شریک مصنفہ بھی ہیں۔

انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن ایئر لائنز کی ایک عالمی تجارتی تنظیم ہے جو 300 سے زائد ممبر ایئر لائنز کی نمائندگی کرتی ہے اور ہوابازی کی صنعت کے لیے تجارتی و حفاظتی معیارات کا تعین کرتی ہے۔

عالمی اثر و رسوخ

سعدیہ زاہدی نے یورپی خلائی ایجنسی کے اعلیٰ سطح کے مشاورتی گروپ، اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے پینل برائے خواتین کی معاشی بااختیاری اور جنریشن انلمیٹڈ’ کی عالمی قیادت کونسل میں مشاورتی خدمات انجام دی ہیں۔

ہوابازی سے ہٹ کر

وہ 2018 کی کتاب ”پچاس ملین کا ابھار: مسلم دنیا کو بدلنے والی ملازمت پیشہ خواتین کی نئی نسل“ کی مصنفہ ہیں، جس کے بارے میں ان کا کہنا ہے کہ یہ کتاب مسلم دنیا میں کام کرنے والی خواتین کی پیشرفت کا احاطہ کرتی ہے۔

وہ انگریزی، فرانسیسی، پرتگالی اور اردو زبانیں بولتی ہیں اور پاکستان و سوئٹزرلینڈ کی دوہری شہریت رکھتی ہیں۔

Comments

200 حروف