BR100 Decreased By (-0.36%)
BR30 Decreased By (-0.19%)
KSE100 Decreased By (-0.09%)
KSE30 Decreased By (-0.15%)
BAFL 57.12 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 27.38 Decreased By ▼ -0.24 (-0.87%)
BOP 34.32 Decreased By ▼ -0.29 (-0.84%)
CNERGY 11.17 Increased By ▲ 0.41 (3.81%)
DFML 18.35 Decreased By ▼ -0.06 (-0.33%)
DGKC 217.08 Increased By ▲ 3.21 (1.5%)
FABL 100.80 Decreased By ▼ -0.67 (-0.66%)
FCCL 56.60 Increased By ▲ 0.13 (0.23%)
FFL 16.30 Decreased By ▼ -0.55 (-3.26%)
GGL 25.21 Decreased By ▼ -0.55 (-2.14%)
HBL 307.51 Decreased By ▼ -0.67 (-0.22%)
HUBC 224.00 Decreased By ▼ -0.39 (-0.17%)
HUMNL 10.67 Decreased By ▼ -0.05 (-0.47%)
KEL 7.49 Increased By ▲ 0.02 (0.27%)
LOTCHEM 27.45 Decreased By ▼ -0.23 (-0.83%)
MLCF 98.20 Increased By ▲ 1.64 (1.7%)
OGDC 323.77 Increased By ▲ 0.32 (0.1%)
PAEL 44.00 Increased By ▲ 0.63 (1.45%)
PIBTL 16.85 Increased By ▲ 0.05 (0.3%)
PIOC 293.00 Decreased By ▼ -2.89 (-0.98%)
PPL 225.68 Increased By ▲ 1.01 (0.45%)
PRL 58.99 Increased By ▲ 3.48 (6.27%)
SNGP 104.60 Decreased By ▼ -0.07 (-0.07%)
SSGC 26.10 Increased By ▲ 0.13 (0.5%)
TELE 8.60 Decreased By ▼ -0.05 (-0.58%)
TPLP 13.05 Decreased By ▼ -0.13 (-0.99%)
TRG 61.10 Increased By ▲ 1.05 (1.75%)
UNITY 10.24 No Change ▼ 0.00 (0%)
WTL 1.24 Decreased By ▼ -0.02 (-1.59%)
کاروبار اور معیشت

اسٹاک ایکسچینج میں خریداری کا رجحان، 100 انڈیکس 700 پوائنٹس کا اضافہ

  • صبح 9:33 بجے بینچ مارک انڈیکس 178,953.75 پر جاپہنچا
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں منگل کو بھی کاروبار کے آغاز سے ہی اہم شعبوں میں خریداری دیکھی گئی جس کی بدولت بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس میں تقریباً 700 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

صبح 9:33 بجے بینچ مارک انڈیکس 691.42 پوائنٹس یا 0.39 فیصد اضافے سے 178,953.75 پر جاپہنچا

آٹوموبائل اسمبلرز، سیمنٹ، کمرشل بینکوں، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن کمپنیوں اور ریفائنریز سمیت اہم شعبوں میں خریداری کا رجحان دیکھا گیا۔ اے آر ایل ، ایم سی بی، میبل ، این بی پی ، او جی ڈی سی ، پی پی ایل ، پی او ایل اور ماری بھی مثبت زون میں دکھائی دیے۔

پاکستان کی معاشی صورتحال میں بہتری کے آثار کے باوجود اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی مانیٹری پالیسی کمیٹی نے مشرق وسطیٰ میں تنازع کے دوبارہ ابھرنے کے بعد بیرونی خطرات میں اضافے کا حوالہ دیتے ہوئے پیر کو پالیسی ریٹ کو 11.5 فیصد پر برقرار رکھا۔

یاد رہے کہ پیر کو پی ایس ایکس میں ایک تاریخی تیزی دیکھی گئی کیونکہ امریکہ اور ایران کے درمیان فوجی حملوں کے معطل ہونے کے بعد سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا جس سے مشرق وسطیٰ تنازع کے سفارتی حل اور اہم بحری راستوں کے دوبارہ کھلنے کی امیدیں روشن ہوئیں۔

گزشتہ روز بینچ مارک 100 انڈیکس 7,241.13 پوائنٹس یا 4.23 فیصد اضافے سے178,262.34 پوائنٹس پر بند ہوا۔

بین الاقوامی سطح پر منگل کو ایشیائی مارکیٹوں میں گراوٹ دیکھی گئی جس کی بنیادی وجہ مصنوعی ذہانت کے شعبے میں بڑی سرمایہ کاری کی ضروریات سے پیدا ہونے والی بے چینی کے باعث چپ بنانے والی کمپنیوں کے حصص میں کمی تھی جبکہ تیل کی قیمتوں میں گراوٹ نے بانڈز کی صورتحال پر کچھ خاص مثبت اثر نہیں ڈالا اور تاجروں کو امریکی شرح سود میں اضافے کے امکان کے پیش نظر پریشان رکھا۔

فلڈیلفیا سیمی کنڈکٹر انڈیکس میں 2.2 فیصد کمی کے بعد جنوبی کوریا کا کوسپی انڈیکس 8 فیصد سے زائد گر کر تین ماہ کی کم ترین سطح پر آ گیا جس پر سرکٹ بریکر فعال کرنا پڑا، جبکہ جاپان کا نکی انڈیکس بھی 4 فیصد نیچے آ گیا۔

وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے بعد این ویڈیا کے حصص میں راتوں رات 5 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق کمپنی ایک بڑے ڈیٹا سینٹر منصوبے کے تحت اوپن اے آئی کو تقریباً 250 ارب ڈالر کی مالی ضمانتیں فراہم کرنے کے لیے مذاکرات کر رہی ہے۔

شنگھائی میں سی ایکس ایم ٹی کارپوریشن کے حصص میں لسٹنگ کے پہلے ہی روز 466 فیصد کا شاندار اضافہ چین کے سیمی کنڈکٹر شعبے میں سرمایہ کاروں کی بڑھتی ہوئی دلچسپی اور چینی حریف کمپنیوں سے بڑھتے ہوئے مسابقتی خطرے کو نمایاں کرتا ہے۔

دی انفارمیشن نے پیر کو رپورٹ کیا کہ چین نے مقامی طور پر تیار کردہ امیریشن ڈیپ الٹرا وائلٹ لیتھوگرافی مشینوں کی پیداوار بھی شروع کر دی ہے۔ یہ چِپ سازی کا ایسا اہم آلہ ہے جس پر طویل عرصے سے ڈچ کمپنی اے ایس ایم ایل کی اجارہ داری رہی ہے۔ اس خبر کے بعد اے ایس ایم ایل کے حصص میں 8.5 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

جنوبی کوریا کی ایس کے ہائنکس کے حصص میں تقریباً 11 فیصد جبکہ سام سنگ الیکٹرانکس کے حصص میں 9 فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی۔ ادھر ٹوکیو اسٹاک مارکیٹ میں سب سے زیادہ خسارہ اٹھانے والے حصص میں کیوکسیا شامل رہی جس کے حصص 18 فیصد گر گئے جبکہ ٹوکیو الیکٹرون کے حصص میں 9.8 فیصد کمی دیکھی گئی۔

چینی اسٹاکس بھی فروخت کے دباؤ کی زد میں رہے جہاں سی ایکس ایم ٹی کے حصص ابتدائی کاروبار میں 7 فیصد گرگئے جبکہ چِپ سازی سے متعلق انڈیکسز میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔

یہ انٹرا ڈے اپڈیٹ ہے

Comments

200 حروف