BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
دنیا

طوفان نول کے بعد جنوبی اور وسطی چین میں شدید سیلاب کا خطرہ

  • جنوبی مون سون کے اثرات کے باعث جمعرات تک فوجیان، گوانگ ڈونگ، جیانگ شی، ہونان، ہوبے، ہینان اور گوانگ شی میں موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے
شائع اپ ڈیٹ

چین سے ٹکرانے والا طاقتور طوفان نول ملک کے اندرونی علاقوں کی جانب بڑھ گیا، جس کے باعث جنوبی اور وسطی چین کے وسیع علاقوں میں شدید بارشوں، سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور دیگر قدرتی آفات کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

چین کے نیشنل میٹرولوجیکل سینٹر کے مطابق جنوبی مون سون کے اثرات کے باعث جمعرات تک فوجیان، گوانگ ڈونگ، جیانگ شی، ہونان، ہوبے، ہینان اور گوانگ شی میں موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ پہاڑی علاقوں سے گزرنے کے باعث طوفان معمول سے زیادہ دیر تک اندرونِ ملک برقرار رہ سکتا ہے، جس سے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بڑھ جائے گا۔

سرکاری نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی کے مطابق نول ہفتے کے روز گوانگ ڈونگ سے ٹکرانے سے قبل تیزی سے شدت اختیار کر گیا تھا اور رواں سال چین سے ٹکرانے والا سب سے طاقتور طوفان ثابت ہوا۔

چینی حکام نے طوفان اور سیلابی موسم کے بیک وقت خطرات کے پیش نظر ریسکیو ٹیموں اور امدادی سامان کو حساس علاقوں میں پہلے ہی تعینات کرنے، اہم انفراسٹرکچر کا معائنہ کرنے اور سیلاب سے بچاؤ کے اقدامات مزید سخت کرنے کی ہدایت کی ہے۔ کان کنی، خطرناک کیمیکلز اور آتش بازی کی صنعتوں میں بھی حفاظتی اقدامات بڑھانے کا حکم دیا گیا ہے۔

ادھر شمال مغربی اور جنوب مغربی چین میں بھی مسلسل بارشوں کے باعث گانسو، سیچوان اور یوننان میں الرٹ جاری ہے۔ گانسو میں لینڈ سلائیڈنگ اور مٹی کے تودے گرنے کے خدشے پر اعلیٰ ترین انتباہ جاری کیا گیا ہے، جبکہ چونگ چنگ میں 17 جولائی کو پہاڑ کا حصہ گرنے کے واقعے کے بعد لاپتا 50 افراد کی تلاش بھی جاری ہے۔

Comments

200 حروف