ایم جی موٹرز پاکستان کی ڈیلرشپ ٹیموں کے لیے تکنیکی تربیت کا انعقاد
- ایم جی میں صارف ہماری ہر سرگرمی کا مرکز ہے، جیان چیانگ شاؤ
ایم جی موٹر پاکستان نے ملک بھر میں اپنے ڈیلرشپ ٹیکنیشنز اور سروس ٹیموں کے لیے نئی ایم جی ایچ ایس ہائبرڈ پلس اور ایم جی ایچ ایس سپر ہائبرڈ سے متعلق جدید تکنیکی تربیتی پروگرام منعقد کیا ہے جس کا مقصد صارفین کا اعتماد مزید مضبوط بنانا، تکنیکی استعداد میں اضافہ کرنا اور پاکستان میں تیزی سے فروغ پاتے نیو انرجی وہیکلز کے شعبے میں قابلِ اعتماد بعد از فروخت (آفٹر سیلز) خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔
یہ تربیتی پروگرام ایم جی کی بین الاقوامی تکنیکی ٹیم، بشمول SAIC Motor China کے ٹرینر مسٹر یی کے تعاون سے منعقد کیا گیا۔ اس کا مقصد پاکستان بھر میں ایم جی کی ڈیلرشپ کے تکنیکی اور سروس عملے کو نئی نسل کی ایم جی گاڑیوں کے لیے جدید ترین مصنوعات سے متعلق معلومات، تشخیصی مہارتیں، ہائبرڈ ٹیکنالوجی کی سمجھ بوجھ اور درکار سروس پروٹوکولز سے آراستہ کرنا تھا۔
ایم جی موٹر پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جیان چیانگ شاؤ نے کہا کہ ایم جی میں صارف ہماری ہر سرگرمی کا مرکز ہے۔ پاکستان میں جدید نیو انرجی وہیکلزمتعارف کرانا ہماری ذمہ داری کا صرف ایک حصہ ہے۔ اصل ذمہ داری صارف کے گاڑی حاصل کرنے کے بعد شروع ہوتی ہے۔ یہ ملک گیر تربیتی پروگرام اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ ہماری ڈیلرشپ ٹیمیں درست تکنیکی معلومات، اعلیٰ سروس معیار اور مؤثر بعد از فروخت خدمات کے ذریعے صارفین کو بھرپور اعتماد کے ساتھ معاونت فراہم کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہوں۔
کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026






















Comments