دنیا
یورپی کمیشن کی صدر یوکرین پہنچ گئیں، دفاعی انضمام کے نئے منصوبوں کا اعلان متوقع
- ہماری دفاعی صنعتوں کے انضمام کو مزید گہرا کرنے کے لیے نئے اقدامات کا اعلان کروں گی، ارزولا فان ڈیر لیئن
یورپی کمیشن کی صدر ارزولا فان ڈیر لیئن نے کہا ہے کہ وہ یورپی اور یوکرینی دفاعی صنعتوں کے درمیان تعاون اور انضمام کو مزید مضبوط بنانے کے لیے نئے اقدامات کا اعلان کریں گی۔
بدھ کو یوکرین کے دارالحکومت کیف پہنچنے پر انہوں نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنی آمد کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا میں ہماری دفاعی صنعتوں کے انضمام کو مزید گہرا کرنے کے لیے نئے اقدامات کا اعلان کروں گی، تاکہ ہم زیادہ اور تیز رفتاری سے دفاعی پیداوار کر سکیں۔






















Comments