BR100 Increased By (0.36%)
BR30 Decreased By (-0.13%)
KSE100 Increased By (0.22%)
KSE30 Increased By (0.37%)
BAFL 56.87 Increased By ▲ 0.49 (0.87%)
BIPL 24.96 Increased By ▲ 0.05 (0.2%)
BOP 30.35 Increased By ▲ 0.01 (0.03%)
CNERGY 13.12 Increased By ▲ 0.03 (0.23%)
DFML 15.90 Increased By ▲ 0.01 (0.06%)
DGKC 192.45 Increased By ▲ 0.09 (0.05%)
FABL 94.14 Increased By ▲ 0.42 (0.45%)
FCCL 52.79 Increased By ▲ 0.41 (0.78%)
FFL 14.72 Decreased By ▼ -0.02 (-0.14%)
GGL 19.56 Decreased By ▼ -0.44 (-2.2%)
HBL 306.10 Increased By ▲ 3.95 (1.31%)
HUBC 201.42 Decreased By ▼ -1.29 (-0.64%)
HUMNL 10.16 Increased By ▲ 0.05 (0.49%)
KEL 6.09 No Change ▼ 0.00 (0%)
LOTCHEM 26.46 Decreased By ▼ -0.89 (-3.25%)
MLCF 93.16 Increased By ▲ 0.41 (0.44%)
OGDC 316.73 Decreased By ▼ -1.03 (-0.32%)
PAEL 35.63 Increased By ▲ 0.13 (0.37%)
PIBTL 14.68 Increased By ▲ 0.11 (0.75%)
PIOC 243.21 Increased By ▲ 0.17 (0.07%)
PPL 226.91 Decreased By ▼ -0.88 (-0.39%)
PRL 93.02 Increased By ▲ 0.45 (0.49%)
SNGP 91.84 Decreased By ▼ -0.08 (-0.09%)
SSGC 23.81 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
TELE 7.80 Increased By ▲ 0.02 (0.26%)
TPLP 12.97 Increased By ▲ 0.30 (2.37%)
TRG 56.56 Decreased By ▼ -1.24 (-2.15%)
UNITY 8.07 Increased By ▲ 0.03 (0.37%)
WTL 1.01 Decreased By ▼ -0.01 (-0.98%)
پاکستان

آپریشن شعبان : بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، مزید 4 دہشت گرد مارے گئے

  • آپریشن میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی مجموعی تعداد 83 ہوگئی
شائع اپ ڈیٹ

بلوچستان میں پاک فوج، فرنٹئیر کور (ایف سی) اور بلوچستان پولیس کا مشترکہ ”آپریشن شعبان ” کامیابی سے جاری ہے، جس کے دوران سیکیورٹی فورسز نے تحریک طالبان پاکستان عرف فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے مزید چار دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی نے منگل کو سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے یہ رپورٹ پیش کی ہے۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مربوط فضائی اور زمینی کارروائیوں کے نتیجے میں اب تک آپریشن شعبان کے دوران ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی مجموعی تعداد 83 تک پہنچ گئی ہے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ سیکیورٹی فورسز علاقے میں فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف انتہائی مؤثر کارروائیاں کر رہی ہیں اور اس مسلسل فوجی دباؤ اور کارروائیوں کے نتیجے میں دہشت گردوں کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 5 جولائی سے اب تک سیکیورٹی فورسز نے آپریشن شعبان اور دیگر خفیہ معلومات پر مبنی کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 121 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا ہے۔ ذرائع کا عزم ہے کہ بلوچستان بھر میں آپریشن شعبان آخری دہشت گرد کے خاتمے تک بلا تعطل جاری رہے گا۔

یاد رہے کہ ایک روز قبل بھی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کی جانے والی فضائی اور زمینی کارروائیوں میں پانچ دہشت گرد ہلاک ہوئے تھے۔

دریں اثنا وزیر داخلہ محسن نقوی نے جاری ”آپریشن شعبان“ کے دوران مزید کامیابیاں حاصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج، ایف سی بلوچستان اور پولیس کے مشترکہ آپریشن میں ملنے والی غیر معمولی کامیابیاں انتہائی قابلِ ستائش ہیں۔ قوم فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائیوں کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ فورسز کی مشترکہ کارروائیاں دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک جاری رہیں گی۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پوری قوم دہشت گردی کے ناسور کے خلاف لڑنے والے اپنے بہادر جوانوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

Comments

200 حروف