BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
مارکٹس

جدید ونڈ اور بیٹری انرجی اسٹوریج سسٹمز کے فروغ کے لیے کے سولر اور چین کی منگ یانگ میں اشتراک

  • دونوں کمپنیاں آئندہ چند ہفتوں میں باضابطہ فریم ورک معاہدہ بھی کریں گی
شائع اپ ڈیٹ

کےسولر (پرائیویٹ) لمیٹڈ جو کےالیکٹرک کی سرمایہ کاری کمپنی کے ای ونچرز کمپنی (پرائیویٹ) لمیٹڈ کا مکمل ملکیتی ذیلی ادارہ ہے اور منگ یانگ اسمارٹ انرجی گروپ لمیٹڈ جو دنیا کے بڑے ونڈ ٹربائن مینوفیکچررز میں شمار ہوتی ہے اور یوٹیلٹی اسکیل اور صنعتی سطح کے بیٹری انرجی اسٹوریج سسٹمز (بی ای ایس ایس) کی عالمی سطح پر نمایاں سپلائر ہے نے پاکستان میں منگ یانگ کے جدید توانائی حل متعارف کرانے کیلئے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

مفاہمتی یادداشت کے تحت کے سولر اور منگ یانگ پاکستان میں گرڈ، کمرشل اور صنعتی شعبوں کیلئے ونڈ پاور منصوبوں اور بیٹری انرجی اسٹوریج سسٹمز کی مارکیٹنگ، فراہمی اور مالی معاونت کیلئے باہمی اشتراک کریں گے۔ اس کے ساتھ ملک میں بی ای ایس ایس کی اسمبلی پلانٹ کے قیام کی بنیاد بھی رکھی جائے گی۔

دونوں کمپنیاں آئندہ چند ہفتوں میں اس مفاہمتی یادداشت کے بعد ایک باضابطہ فریم ورک معاہدہ بھی کریں گی۔

کے سولر کے چیئرمین محمد عامر غازیانی نے کہا کہ پاکستان میں توانائی شعبے کی تبدیلی کے تناظر میں ونڈ پاور تیزی سے اہمیت اختیار کررہی ہے۔ اس کی کم لاگت کے باعث نچلی سطح کے ٹیرف اسے ملک کے موجودہ بجلی پیداوار کے نظام کے لیے ایک مؤثر اور مسابقتی ذریعہ بناتی ہے۔ جیسے جیسے پاکستان ایک متنوع اور زیادہ مضبوط توانائی نظام کی جانب بڑھ رہا ہے، ویسے ہی بیٹری انرجی اسٹوریج سسٹمز کی اہمیت بھی بڑھ رہی ہے جو گرڈ کے استحکام، وقفے وقفے سے پیدا ہونے والی قابلِ تجدید توانائی کے مؤثر انتظام اور اس سے بھرپور استفادہ حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

کےسولر کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہاشم رضا نے کہا کہ پاکستان میں قابلِ تجدید توانائی پر منتقلی اس وقت ہی ممکن ہے جب عالمی معیار کی ٹیکنالوجی کو مقامی مالیاتی سہولیات اور مؤثر عملدرآمد کے ساتھ یکجا کیا جائے۔ گزشتہ چند برسوں میں ونڈ پاور اور بیٹری اسٹوریج دونوں کی لاگت میں نمایاں کمی آئی ہے جس کے باعث دنیا بھر میں قابلِ تجدید توانائی کو اپنانے کا رجحان تیزی سے فروغ پا رہا ہے۔ کےسولر اور منگ یانگ کی شراکت داری اس رجحان سے بھرپور فائدہ اٹھانے اور پاکستان کی بڑھتی ہوئی ونڈ انرجی اور انرجی اسٹوریج مارکیٹ میں نمایاں حصہ حاصل کرنے کے لیے موزوں پوزیشن میں ہے۔

منگ یانگ مشرقِ وسطیٰ و افریقہ کے جنرل منیجر میاؤ دیشینگ نے کہا کہ ایک مربوط توانائی حل فراہم کرنے والے ادارے کے طور پر منگ یانگ، کےسولر کے ساتھ اس اشتراک کے ذریعے پاکستان میں اپنی موجودگی مزید مضبوط بنانے پر خوش ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ونڈ انرجی اور بیٹری اسٹوریج سلوشنز کے لیے ایک اہم اور تیزی سے ترقی کرتی ہوئی مارکیٹ ہے اور کےسولر کے ساتھ شراکت داری ہمیں اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لیے ایک مضبوط مقامی پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے۔ ہم ونڈ ٹربائنز، بی ای ایس ایس ٹیکنالوجی، متعلقہ برقی آلات اور سافٹ ویئر کی فراہمی سے لے کر مقامی اسمبلی کی صلاحیتوں کے فروغ تک ہر شعبے میں مشترکہ طور پر کام کرنے کے منتظر ہیں، تاکہ پاکستان کی صاف، قابلِ اعتماد اور کم لاگت توانائی کی جانب منتقلی کو مزید تقویت دی جا سکے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026

Comments

200 حروف