دنیا
نریندر مودی آئندہ ہفتے نیوزی لینڈ کا پہلا سرکاری دورہ کریں گے
- گزشتہ 40 برسوں میں کسی بھارتی وزیراعظم کا یہ نیوزی لینڈ کا پہلا دورہ ہوگا۔
نیوزی لینڈ کے وزیراعظم کرسٹوفر لکسن نے جمعہ کو اعلان کیا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی آئندہ ہفتے نیوزی لینڈ کا اپنا پہلا سرکاری دورہ کریں گے۔
دونوں ممالک نے اپریل میں ایک آزاد تجارتی معاہدے (فری ٹریڈ ایگریمنٹ) پر دستخط کیے تھے، جس کے تحت نیوزی لینڈ سے درآمد ہونے والی 95 فیصد اشیا پر عائد ٹیرف ختم کر دیے جائیں گے۔
وزیراعظم کرسٹوفر لکسن نے ایک بیان میں کہا کہ وزیراعظم مودی کا یہ دورہ تاریخی اہمیت کا حامل ہے، کیونکہ گزشتہ 40 برسوں میں کسی بھارتی وزیراعظم کا یہ نیوزی لینڈ کا پہلا دورہ ہوگا۔
نریندر مودی 10 جولائی کو آکلینڈ پہنچیں گے اور ایک روزہ قیام کے بعد 11 جولائی کو روانہ ہوں گے۔
























Comments