BR100 Decreased By (-0.4%)
BR30 Decreased By (-0.65%)
KSE100 Decreased By (-0.29%)
KSE30 Decreased By (-0.22%)
BAFL 56.50 Increased By ▲ 0.03 (0.05%)
BIPL 24.78 Increased By ▲ 0.15 (0.61%)
BOP 29.93 Decreased By ▼ -0.19 (-0.63%)
CNERGY 12.72 Decreased By ▼ -0.26 (-2%)
DFML 18.48 Increased By ▲ 0.99 (5.66%)
DGKC 187.07 Decreased By ▼ -0.15 (-0.08%)
FABL 93.18 Decreased By ▼ -0.53 (-0.57%)
FCCL 51.13 Decreased By ▼ -0.52 (-1.01%)
FFL 14.41 Decreased By ▼ -0.08 (-0.55%)
GGL 18.80 Decreased By ▼ -0.24 (-1.26%)
HBL 302.29 Decreased By ▼ -1.49 (-0.49%)
HUBC 198.64 Decreased By ▼ -0.32 (-0.16%)
HUMNL 9.68 Decreased By ▼ -0.17 (-1.73%)
KEL 5.97 Decreased By ▼ -0.09 (-1.49%)
LOTCHEM 26.25 Increased By ▲ 0.08 (0.31%)
MLCF 90.14 Decreased By ▼ -1.09 (-1.19%)
OGDC 314.62 Increased By ▲ 1.23 (0.39%)
PAEL 34.77 Decreased By ▼ -0.47 (-1.33%)
PIBTL 14.20 Decreased By ▼ -0.51 (-3.47%)
PIOC 234.00 Decreased By ▼ -5.62 (-2.35%)
PPL 220.66 Decreased By ▼ -0.70 (-0.32%)
PRL 90.35 Decreased By ▼ -0.87 (-0.95%)
SNGP 90.36 Decreased By ▼ -0.51 (-0.56%)
SSGC 23.27 Decreased By ▼ -0.03 (-0.13%)
TELE 7.36 Decreased By ▼ -0.25 (-3.29%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.46 (-3.66%)
TRG 54.39 Decreased By ▼ -1.40 (-2.51%)
UNITY 7.95 Decreased By ▼ -0.07 (-0.87%)
WTL 1.00 No Change ▼ 0.00 (0%)
مارکٹس

مشرقِ وسطیٰ میں امن کی امید، خام تیل کی قیمتوں میں معمولی اضافہ

  • برینٹ خام تیل کے فیوچرز 17 سینٹ یا 0.24 فیصد اضافے کے ساتھ 72.10 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئے
شائع اپ ڈیٹ

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں جمعہ کے روز معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ سرمایہ کار امریکا اور ایران کے درمیان مشرقِ وسطیٰ میں امن کے لیے جاری سفارتی کوششوں پر محتاط انداز میں نظر رکھے ہوئے ہیں۔

برینٹ خام تیل کے فیوچرز 17 سینٹ یا 0.24 فیصد اضافے کے ساتھ 72.10 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئے، جبکہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) خام تیل 14 سینٹ یا 0.20 فیصد اضافے کے بعد 68.83 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کرتا رہا۔

امریکا میں یومِ آزادی کی تعطیلات کے باعث جمعہ کو مالیاتی منڈیاں بند رہیں، جس کے نتیجے میں کاروباری سرگرمیاں محدود رہیں۔ گزشتہ سیشن کے دوران دونوں بینچ مارک قیمتیں فروری کے آخر میں امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف جنگ شروع ہونے سے قبل کی کم ترین سطح تک گر گئی تھیں۔ ہفتہ وار بنیاد پر برینٹ میں صرف 0.02 فیصد کمی جبکہ ڈبلیو ٹی آئی میں 0.12 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جو کئی ماہ کے دوران سب سے کم ہفتہ وار اتار چڑھاؤ ہے۔

کے سی ایم ٹریڈ کے چیف مارکیٹ تجزیہ کار ٹِم واٹرر کے مطابق مارکیٹ میں محتاط امید پائی جاتی ہے۔ سرمایہ کار یہ یقین کرنا چاہتے ہیں کہ امن کی کوششیں کامیاب رہیں گی، تاہم وہ زمینی حقائق واضح ہونے تک مکمل اعتماد کے ساتھ فیصلے کرنے سے گریز کر رہے ہیں۔

دوسری جانب، جنگ بندی کے بعد آبنائے ہرمز دوبارہ کھلنے سے کئی ممالک نے تیل کی پیداوار میں اضافہ شروع کر دیا ہے۔ یہ آبی گزرگاہ جنگ سے قبل دنیا بھر میں یومیہ خام تیل اور مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی تقریباً 20 فیصد حصہ ترسیل کرنے کا اہم راستہ تھی۔

ذرائع کے مطابق کویت کی تیل پیداوار جون میں بڑھ کر 1.65 ملین بیرل یومیہ ہو گئی، جو مئی میں 5 لاکھ 80 ہزار بیرل یومیہ تھی۔ اسی طرح کم از کم پانچ سپر ٹینکرز، جن میں مجموعی طور پر ایک کروڑ بیرل سعودی خام تیل موجود تھا، آبنائے ہرمز سے روانہ ہو چکے ہیں، جبکہ سعودی آرامکو نے ایشیائی خریداروں کو تیل کی تیز تر فروخت کے لیے اسپاٹ پرائسنگ کی حکمت عملی بھی اختیار کی ہے۔

Comments

200 حروف