BR100 Increased By (1.3%)
BR30 Increased By (1.52%)
KSE100 Increased By (0.98%)
KSE30 Increased By (1.06%)
BAFL 58.80 Increased By ▲ 2.13 (3.76%)
BIPL 27.16 Increased By ▲ 0.15 (0.56%)
BOP 36.14 Increased By ▲ 1.05 (2.99%)
CNERGY 8.22 Increased By ▲ 0.05 (0.61%)
DFML 19.91 Increased By ▲ 0.24 (1.22%)
DGKC 224.00 Increased By ▲ 0.73 (0.33%)
FABL 101.50 Increased By ▲ 2.26 (2.28%)
FCCL 57.90 Increased By ▲ 0.35 (0.61%)
FFL 17.91 Increased By ▲ 0.03 (0.17%)
GGL 23.90 Increased By ▲ 0.53 (2.27%)
HBL 296.86 Increased By ▲ 4.65 (1.59%)
HUBC 234.60 Increased By ▲ 1.15 (0.49%)
HUMNL 11.18 Increased By ▲ 0.01 (0.09%)
KEL 8.55 Increased By ▲ 0.01 (0.12%)
LOTCHEM 28.55 Increased By ▲ 0.48 (1.71%)
MLCF 106.71 Decreased By ▼ -0.20 (-0.19%)
OGDC 336.50 Increased By ▲ 1.63 (0.49%)
PAEL 45.23 Decreased By ▼ -0.22 (-0.48%)
PIBTL 18.95 Decreased By ▼ -0.13 (-0.68%)
PIOC 281.01 Decreased By ▼ -2.36 (-0.83%)
PPL 243.75 Increased By ▲ 1.13 (0.47%)
PRL 36.08 Increased By ▲ 0.41 (1.15%)
SNGP 120.70 Decreased By ▼ -0.23 (-0.19%)
SSGC 31.93 Decreased By ▼ -0.15 (-0.47%)
TELE 9.10 Increased By ▲ 0.23 (2.59%)
TPLP 10.69 Decreased By ▼ -0.04 (-0.37%)
TRG 64.19 Increased By ▲ 0.52 (0.82%)
UNITY 11.07 Increased By ▲ 0.25 (2.31%)
WTL 1.27 Increased By ▲ 0.02 (1.6%)
کاروبار اور معیشت

درآمدی اشیا کی بڑی تعداد پر ریگولیٹری ڈیوٹی 20 فیصد تک محدود

  • ریگولیٹری ڈیوٹی کی زیادہ سے زیادہ شرح، جو اس وقت 50 فیصد تھی، کم کر کے 20 فیصد مقرر کر دی گئی
شائع July 1, 2026 اپ ڈیٹ July 1, 2026 08:55am

حکومت نے یکم جولائی 2026 سے بڑی تعداد میں درآمدی اشیا پر عائد ریگولیٹری ڈیوٹی (آر ڈی) میں نمایاں کمی اور رد و بدل کر دیا ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے منگل کو ایس آر او 1064(I)/2026 جاری کرتے ہوئے ایس آر او 1152(I)/2025 کی جگہ نیا نوٹیفکیشن نافذ کر دیا۔

ریگولیٹری ڈیوٹی کی زیادہ سے زیادہ شرح، جو اس وقت 50 فیصد تھی، کم کر کے 20 فیصد مقرر کر دی گئی ہے۔

دیگر تمام اشیا پر جہاں ریگولیٹری ڈیوٹی کی موجودہ شرح 20 فیصد یا اس سے کم تھی، وہاں عمومی طور پر 20 فیصد کمی کی گئی ہے۔ تاہم، ان ٹیرف لائنز کو اس سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے جہاں 5 فیصد، 2 فیصد اور 1 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد ہے اور جن کا تعلق برآمدات یا مقامی پیداوار کے تحفظ سے ہے۔

حکومت نے قومی ٹیرف پالیسی (این ٹی پی) 2025-30 کے تحت ریگولیٹری ڈیوٹی کو مرحلہ وار ختم کرنے کی تجویز دی ہے۔

اس اقدام کا مقصد ٹیرف کے ڈھانچے کو مزید سادہ بنانا، درآمدی رکاوٹوں میں کمی لانا اور قومی ٹیرف پالیسی 2025-30 کے تحت کاروباری مسابقت کو فروغ دینا ہے۔

قومی ٹیرف پالیسی (این ٹی پی) 2025-30 کے تحت دوسرے سال کے ٹیرف ریشنلائزیشن پلان میں حکومت نے 1 فیصد، 2 فیصد اور 2.5 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی کی شرحوں میں بھی رد و بدل شامل کیا ہے۔ قومی ٹیرف پالیسی کے مطابق 2030 تک ریگولیٹری ڈیوٹی مکمل طور پر ختم کی جائے گی، جبکہ پالیسی کے دوسرے سال میں اس کی زیادہ سے زیادہ شرح 20 فیصد ہوگی۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2026

Comments

200 حروف