BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
کاروبار اور معیشت

بیرونی قرضوں کی ادائیگی، اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر 1.305 ارب ڈالر گھٹ گئے

*ملک کے مجموعی مائع زرمبادلہ کے ذخائر 21.484 ارب ڈالر کی سطح پر موجود
شائع اپ ڈیٹ

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 19 جون 2026 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران 1.305 ارب ڈالر کم ہو کر 15.916 ارب ڈالر رہ گئے۔ مرکزی بینک نے پیر کو بتایا کہ اس کمی کی بنیادی وجہ بیرونی قرضوں کی ادائیگیاں تھیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق، گزشتہ ہفتے اس کے زرمبادلہ کے ذخائر 17.221 ارب ڈالر تھے، جو 19 جون کو ختم ہونے والے ہفتے میں کم ہو کر 15.916 ارب ڈالر رہ گئے۔

مرکزی بینک کے اعداد و شمار کے مطابق 19 جون تک ملک کے مجموعی مائع زرمبادلہ کے ذخائر 21.484 ارب ڈالر کی سطح پر تھے۔ ان میں سے 15.916 ارب ڈالر اسٹیٹ بینک کے پاس جبکہ 5.568 ارب ڈالر کے خالص زرمبادلہ کے ذخائر کمرشل بینکوں کے پاس موجود تھے۔

اسٹیٹ بینک نے اپنے زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کی وجہ بیرونی قرضوں کی ادائیگی قرار دی۔

مرکزی بینک نے کہا، ”اس کے بعد کے دنوں میں اسٹیٹ بینک کو حکومتِ پاکستان کی جانب سے کثیرالجہتی مالیاتی اداروں سے 70 کروڑ ڈالر موصول ہوئے، جبکہ حکومت کے کمرشل قرض کی ری فنانسنگ کی مد میں تقریباً 1.7 ارب ڈالر بھی حاصل ہوئے ہیں۔“

اسٹیٹ بینک نے مزید کہا کہ یہ رقوم 30 جون تک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں شامل ہو جائیں گی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال 2025-26 کے اختتام تک ملک کے زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر تقریباً 18 ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے۔

Comments

200 حروف