BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
دنیا

جنگ دوبارہ شروع ہوئی تو ایران کا وجود نہیں رہے گا، ٹرمپ کی دھمکی

  • امریکی فوج کے مطابق حالیہ حملے پاناما کے پرچم بردار آئل ٹینکر کیکو پر ایرانی ڈرون حملے کے جواب میں کیے گئے
شائع اپ ڈیٹ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امریکہ کو دوبارہ جنگ شروع کرنے پر مجبور کیا گیا تو ایران کا وجود نہیں رہے گا۔ انہوں نے تہران پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام بھی عائد کیا۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا جب امریکی سینٹرل کمانڈ نے کہا کہ اس نے ہفتے کے روز آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں پر حملوں کے جواب میں ایران کے متعدد فوجی اہداف کو نشانہ بنایا۔

صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ امریکی طیاروں نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی پر ایران کے میزائل اور ڈرون ذخائر، ساحلی ریڈار تنصیبات اور دیگر فوجی اہداف پر حملے کیے ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ایران نے اپنی کارروائیاں نہ روکیں تو امریکہ وہ فوجی کارروائی مکمل کرے گا جس کا آغاز پہلے ہی کیا جا چکا ہے۔

امریکی فوج کے مطابق حالیہ حملے پاناما کے پرچم بردار آئل ٹینکر کیکو پر ایرانی ڈرون حملے کے جواب میں کیے گئے، جو تقریباً 20 لاکھ بیرل خام تیل لے جا رہا تھا۔ امریکی حکام کے مطابق حملوں میں نگرانی کے نظام، مواصلاتی مراکز، فضائی دفاعی تنصیبات، ڈرون ذخائر اور بارودی سرنگیں بچھانے کی صلاحیت رکھنے والے مراکز کو نشانہ بنایا گیا۔

دوسری جانب ایرانی میڈیا نے جنوبی ایران کے سیریک اور قشم کے علاقوں میں کئی دھماکوں کی اطلاع دی ہے۔ ایران نے بھی دعویٰ کیا کہ اس نے خلیج میں امریکی اہداف پر جوابی حملے کیے ہیں، جبکہ بحرین نے الزام لگایا کہ ایران نے اس کی سرزمین پر ڈرون حملے کر کے امن کوششوں کو سبوتاژ کیا۔

ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکہ نے دوبارہ حملہ کیا تو ایران کا جواب پہلے سے زیادہ سخت ہوگا۔ ادھر لبنان میں اسرائیلی حملوں اور حزب اللہ کی جانب سے جنگ بندی مسترد کیے جانے کے بعد خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے، جبکہ ایران نے امریکی کارروائیوں کو عبوری جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

Comments

200 حروف