زاپوریژیا نیوکلیئر پاور پلانٹ کی اہم بجلی کی لائن کی مرمت مکمل، آئی اے ای اے
- منسلک سب اسٹیشن کو پہنچنے والے شدید نقصان کے باعث دنیپرووسکا لائن کو ابھی تک دوبارہ فعال نہیں کیا جا سکا تھا
اقوام متحدہ کے جوہری نگراں ادارے (آئی اے ای اے) نے بتایا ہے کہ یوکرین کے زاپوریژیا نیوکلیئر پاور پلانٹ کی جوہری حفاظت کے لیے انتہائی اہم بجلی کی مرکزی لائن اور دیگر توانائی کے بنیادی ڈھانچے کی مرمت کا کام مکمل کرلیا گیا ہے۔
عالمی ادارے کے مطابق یوکرین اور روس کے درمیان عارضی مقامی جنگ بندی کے دوران یہ مرمت دو مختلف مقامات پر کی گئی، جن میں 750 کلو وولٹ کی دنیپرووسکا پاور لائن اور زاپوریژیا تھرمل پاور پلانٹ کا سوئچ یارڈ شامل ہے۔ یہ انفرااسٹرکچر بیک اپ لائن کے ذریعے نیوکلیئر پاور پلانٹ کو بجلی کی فراہمی میں مدد دیتا ہے۔ تاہم منسلک سب اسٹیشن کو پہنچنے والے شدید نقصان کے باعث دنیپرووسکا لائن کو ابھی تک دوبارہ فعال نہیں کیا جا سکا ہے۔
بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے سربراہ رافیل ماریانو گروسی نے ایک بیان میں کہا کہ لائن کی مرمت تو کر دی گئی ہے لیکن اسے اب بھی آپریشنل کرنا باقی ہے۔ ایجنسی کا کہنا ہے کہ سب اسٹیشن کی مرمت کی کوششیں جاری ہیں لیکن فی الحال اس کام کے جلد مکمل ہونے کی امید نہیں ہے۔






















Comments