9 اور 10 محرم الحرام کو اسٹاک ایکسچینج بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری
- دونوں روز اسٹاک مارکیٹ میں کسی قسم کا کاروبار نہیں ہوگا،اعلامیہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) نے عاشورہ محرم الحرام پرعام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
جاری کردہ اعلامیے کے مطابق عاشورہ کی تعطیلات کے باعث ایکویٹی مارکیٹ بند رہے گی۔
تمام ٹی آر ای سرٹیفکیٹ ہولڈرز، عملے اور متعلقہ افراد کو مطلع کیا جاتا ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج لمیٹڈ عاشورہ (9 اور 10 محرم، 1448 ہجری) کے موقع پر جمعرات 25 جون 2026 اور جمعہ 26 جون 2026 کو بند رہے گی۔
اعلامیے کے مطابق عاشورہ محرم الحرام کی تعطیلات کے باعث ان دونوں روز اسٹاک مارکیٹ میں کسی قسم کا کاروبار نہیں ہوگا اور مارکیٹ مکمل طور پر بند رہے گی۔
اسٹاک ایکسچینج عید الفطر،عیدالاضحیٰ، عاشورہ اور ربیع الاول کے موقع پر تعطیلات کا مشاہدہ کرتی ہے اور ان دنوں میں ٹریڈنگ معطل رہتی ہے۔
وفاقی حکومت نے پیر کو ملک بھر میں عاشورہ محرم کے موقع پر 25 اور 26 جون کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔























Comments