BR100 Decreased By (-0.08%)
BR30 Increased By (0.08%)
KSE100 Decreased By (-0.11%)
KSE30 Decreased By (-0.2%)
BAFL 57.72 Decreased By ▼ -0.44 (-0.76%)
BIPL 27.23 No Change ▼ 0.00 (0%)
BOP 34.58 Increased By ▲ 0.18 (0.52%)
CNERGY 13.68 Increased By ▲ 0.57 (4.35%)
DFML 18.42 Increased By ▲ 0.02 (0.11%)
DGKC 215.81 Increased By ▲ 2.15 (1.01%)
FABL 99.27 Decreased By ▼ -0.29 (-0.29%)
FCCL 57.55 Decreased By ▼ -0.51 (-0.88%)
FFL 16.50 Increased By ▲ 0.27 (1.66%)
GGL 24.00 Increased By ▲ 0.02 (0.08%)
HBL 334.31 Decreased By ▼ -3.85 (-1.14%)
HUBC 212.96 Decreased By ▼ -0.40 (-0.19%)
HUMNL 10.51 Decreased By ▼ -0.07 (-0.66%)
KEL 7.36 Decreased By ▼ -0.07 (-0.94%)
LOTCHEM 27.51 Decreased By ▼ -0.16 (-0.58%)
MLCF 101.93 Decreased By ▼ -0.82 (-0.8%)
OGDC 318.48 Decreased By ▼ -0.44 (-0.14%)
PAEL 42.86 Decreased By ▼ -0.24 (-0.56%)
PIBTL 16.72 Increased By ▲ 0.09 (0.54%)
PIOC 274.51 Increased By ▲ 1.51 (0.55%)
PPL 230.62 Increased By ▲ 1.17 (0.51%)
PRL 76.73 Increased By ▲ 5.93 (8.38%)
SNGP 102.23 Decreased By ▼ -2.35 (-2.25%)
SSGC 27.10 Decreased By ▼ -0.31 (-1.13%)
TELE 8.56 Increased By ▲ 0.03 (0.35%)
TPLP 15.45 Decreased By ▼ -0.31 (-1.97%)
TRG 60.09 Decreased By ▼ -0.20 (-0.33%)
UNITY 11.47 Decreased By ▼ -0.25 (-2.13%)
WTL 1.21 Increased By ▲ 0.01 (0.83%)
کھیل

فیفا ورلڈ کپ: مصر کی تاریخی کامیابی، نیوزی لینڈ کو 1-3 سے شکست دے دی

  • مصر نے پہلا گول کھانے کے بعد زبردست کم بیک کیا
شائع اپ ڈیٹ

محمد صلاح کی شاندار کارکردگی کی بدولت مصر نے نیوزی لینڈ کو 1-3 سے شکست دے کر اپنی پہلی ورلڈ کپ جیت حاصل کرلی۔

مصر نے پہلا گول کھانے کے بعد زبردست کم بیک کیا اور دوسرے ہاف میں مکمل طور پر کھیل کا رخ بدل دیا۔ اس فتح کے بعد مصر فیفا ورلڈ کپ گروپ جی میں چار پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست آ گیا ہے اور اگلے مرحلے میں جانے کے امکانات مزید مضبوط ہو گئے ہیں۔

پہلے ہاف میں نیوزی لینڈ نے بہتر آغاز کیا اور اپنی حکمت عملی کے مطابق لمبے پاس اور مضبوط دفاعی کھیل سے مصر کو دباؤ میں رکھا۔ نیوزی لینڈ کی طرف سے پہلا گول فِن سرمن نے کارنر کک پر کیا۔

دوسرے ہاف میں مصر نے جارحانہ کھیل شروع کیا اور 58ویں منٹ میں مصطفیٰ زیكو نے محمد ہانی کے دائیں جانب سے آئے ہوئے خوبصورت کراس پر ہیڈر کے ذریعے گول کر کے اسکور برابر کردیا۔

اس کے بعد میچ کا رنگ مکمل بدل گیا اور پھر میدان میں محمد صلاح نے اپنی کلاس دکھائی۔ 67 ویں منٹ میں انہوں نے تیزی سے حملہ کرتے ہوئے خوبصورت انداز میں مصر کو برتری دلا دی۔

محمد صلاح نے ایک موقع پر اپنا دوسرا گول کرنے کی کوشش بھی کی لیکن 81ویں منٹ میں ان کا شاٹ ڈیفلیکٹ ہو کر باہر چلا گیا۔ تاہم اسی موقع کے کارنر پر متبادل کھلاڑی محمود تریزیگیٹ نے ہیڈر کے ذریعے گول کر کے اسکور 1-3 کر دیا۔


Comments

200 حروف