دنیا
اہم مالیاتی نیٹ ورک سے تعلق رکھنے والے حماس اور اسلامی جہاد کے دو افراد کو ختم کر دیا، اسرائیل
- اسرائیلی فوج کے مطابق حسین قدرا جو محمد فرہ کے ساتھ مل کر اس نیٹ ورک کی قیادت کر رہا تھا
اسرائیلی فوج نے اتوار کے روز کہا ہے کہ اس نے حماس اور اسلامی جہاد کے عسکری ونگز سے وابستہ دو افراد، حسین قدرا اور محمد فرہ کو ختم کر دیا ہے۔
اسرائیلی فوج کے مطابق حسین قدرا جو محمد فرہ کے ساتھ مل کر اس نیٹ ورک کی قیادت کر رہا تھا، حماس کی قیادت کے تحت کام کرتا تھا اور اس نے حماس کو 50 کروڑ شیکل سے زائد رقم کی منتقلی میں سہولت فراہم کی۔
یہ بات اسرائیلی فوج کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری ایک بیان میں کہی گئی۔






















Comments