ابھی مائیکرو فنانس بینک اور نادرا ٹیکنالوجیز لمیٹڈ نے ڈیجیٹل مالیاتی خدمات کو فروغ دینے اور پاکستان بھر میں افراد اور کاروبار کے لیے محفوظ، ٹیکنالوجی پر مبنی حل تک رسائی کو مستحکم کرنے کے مواقع تلاش کرنے کے لیے اسٹریٹجک پارٹنرشپ قائم کی ہے۔
اس حوالے سے معاہدے پر دستخط ابھی مائیکرو فنانس بینک کی چیف کمرشل آفیسر مریم پرویز اور نادرا ٹیکنالوجیز کے چیف ایگزیکٹومحمد عمر خان آزاد نے دستخط کیے۔
اس موقع پرابھی کے انٹرپرینیور ان ریزیڈنس کبیر نقوی سمیت دونوں اداروں کے سینئر نمائندوں نے شرکت کی۔
یہ شراکت داری ابھی مائیکرو فنانس بینک کے ہمہ گیر بینکاری کے فروغ اور نادرا ٹیکنالوجیز کی ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر اور ٹیکنالوجی کی مہارت کو یکجا کریگی۔
دونوں ادارے ایسے اقدامات کی نشاندہی کرنے کے لیے تعاون کریں گے جو صارفین کے تجربات کو بہتر بنائیں، رسائی میں آسانی پیدا کریں، اور پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔
























Comments