BR100 Decreased By (-0.4%)
BR30 Decreased By (-0.65%)
KSE100 Decreased By (-0.29%)
KSE30 Decreased By (-0.22%)
BAFL 56.50 Increased By ▲ 0.03 (0.05%)
BIPL 24.78 Increased By ▲ 0.15 (0.61%)
BOP 29.93 Decreased By ▼ -0.19 (-0.63%)
CNERGY 12.72 Decreased By ▼ -0.26 (-2%)
DFML 18.48 Increased By ▲ 0.99 (5.66%)
DGKC 187.07 Decreased By ▼ -0.15 (-0.08%)
FABL 93.18 Decreased By ▼ -0.53 (-0.57%)
FCCL 51.13 Decreased By ▼ -0.52 (-1.01%)
FFL 14.41 Decreased By ▼ -0.08 (-0.55%)
GGL 18.80 Decreased By ▼ -0.24 (-1.26%)
HBL 302.29 Decreased By ▼ -1.49 (-0.49%)
HUBC 198.64 Decreased By ▼ -0.32 (-0.16%)
HUMNL 9.68 Decreased By ▼ -0.17 (-1.73%)
KEL 5.97 Decreased By ▼ -0.09 (-1.49%)
LOTCHEM 26.25 Increased By ▲ 0.08 (0.31%)
MLCF 90.14 Decreased By ▼ -1.09 (-1.19%)
OGDC 314.62 Increased By ▲ 1.23 (0.39%)
PAEL 34.77 Decreased By ▼ -0.47 (-1.33%)
PIBTL 14.20 Decreased By ▼ -0.51 (-3.47%)
PIOC 234.00 Decreased By ▼ -5.62 (-2.35%)
PPL 220.66 Decreased By ▼ -0.70 (-0.32%)
PRL 90.35 Decreased By ▼ -0.87 (-0.95%)
SNGP 90.36 Decreased By ▼ -0.51 (-0.56%)
SSGC 23.27 Decreased By ▼ -0.03 (-0.13%)
TELE 7.36 Decreased By ▼ -0.25 (-3.29%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.46 (-3.66%)
TRG 54.39 Decreased By ▼ -1.40 (-2.51%)
UNITY 7.95 Decreased By ▼ -0.07 (-0.87%)
WTL 1.00 No Change ▼ 0.00 (0%)
دنیا

امریکا، ایران معاہدہ طے پاگیا، آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کی آمد و رفت بحال

  • مفاہمتی یادداشت پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، نائب صدر جے ڈی وینس اور ایرانی پارلیمان کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے دستخط کیے
شائع اپ ڈیٹ

امریکی حکام نے پیر کو بتایا کہ امریکہ اور ایران نے تقریباً چار ماہ سے جاری جنگ کے خاتمے کے لیے ایک مفاہمتی یادداشت (ایم او یو)پر دستخط کردیے ہیں۔ دستخط کی تقریب جمعہ کو ہوگی جب کہ آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کی آمد و رفت مرحلہ وار بحال کردی جائے گی۔

ایک امریکی عہدیدار کے مطابق مفاہمتی یادداشت پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، نائب صدر جے ڈی وینس اور ایرانی پارلیمان کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے دستخط کیے ہیں۔

امریکی عہدیدار نے پریس بریفنگ میں مزید بتایا کہ جمعہ کوایک دستخطی تقریب بھی منعقد کی جائے گی۔

امریکی عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا کہ آپ کو آبنائے ہرمز میں ٹریفک میں نمایاں اضافہ نظر آئے گا جو دراصل پہلے ہی شروع ہوچکا ہے اور وقت کے ساتھ ساتھ بتدریج مزید بڑھتا جائے گا۔

عہدیدار نے کہا کہ ممکن ہے ہم دو ہفتوں میں معمول کی صورتحال پر واپس نہ آسکیں لیکن آبنائے ہرمز میں بحری ٹریفک میں نمایاں اضافہ ضرور دیکھنے میں آئے گا۔

امریکہ اور ایران نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی جنگ کے خاتمے اور آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے لیے شرائط پر اتفاق کرلیا ہے۔ یہ خبر مالیاتی منڈیوں کے لیے باعثِ اطمینان بنی تاہم یہ معاہدہ لبنان میں جاری کشیدگی کے خاتمے سے مشروط ہو سکتا ہے اور تہران کے جوہری پروگرام پر مذاکرات کو مؤخر کردیا گیا ہے۔

اگرچہ یہ معاہدہ ابھی ایک ابتدائی فریم ورک کی صورت میں ہے، تاہم یہ اس تنازع کے حل کی جانب سب سے بڑی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے جس کے آغاز کے بعد سے ہزاروں افراد مارے جاچکے ہیں اور توانائی کی عالمی منڈیوں کو شدید طور پر متاثر کیا ہے۔ یہ تنازع فروری میں امریکہ اور اسرائیل کے مشترکہ حملوں کے بعد شروع ہوا تھا۔

Comments

200 حروف