BR100 Decreased By (-0.04%)
BR30 Decreased By (-0.14%)
KSE100 Increased By (0.08%)
KSE30 Increased By (0.16%)
BAFL 57.89 Decreased By ▼ -0.08 (-0.14%)
BIPL 25.46 Decreased By ▼ -0.01 (-0.04%)
BOP 33.60 Decreased By ▼ -0.07 (-0.21%)
CNERGY 8.10 Decreased By ▼ -0.04 (-0.49%)
DFML 19.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.16%)
DGKC 194.25 Increased By ▲ 0.79 (0.41%)
FABL 89.96 Increased By ▲ 1.24 (1.4%)
FCCL 52.12 Decreased By ▼ -0.15 (-0.29%)
FFL 17.98 Increased By ▲ 0.26 (1.47%)
GGL 20.65 Increased By ▲ 0.20 (0.98%)
HBL 282.50 Increased By ▲ 0.93 (0.33%)
HUBC 213.00 Decreased By ▼ -0.46 (-0.22%)
HUMNL 11.06 Decreased By ▼ -0.12 (-1.07%)
KEL 7.86 No Change ▼ 0.00 (0%)
LOTCHEM 28.84 Increased By ▲ 0.07 (0.24%)
MLCF 86.55 Increased By ▲ 0.95 (1.11%)
OGDC 317.19 Increased By ▲ 0.51 (0.16%)
PAEL 39.97 Decreased By ▼ -0.30 (-0.74%)
PIBTL 17.16 Increased By ▲ 0.12 (0.7%)
PIOC 270.00 Increased By ▲ 0.68 (0.25%)
PPL 223.04 Decreased By ▼ -1.02 (-0.46%)
PRL 34.40 Decreased By ▼ -0.22 (-0.64%)
SNGP 99.10 Decreased By ▼ -0.98 (-0.98%)
SSGC 26.75 Increased By ▲ 0.15 (0.56%)
TELE 8.98 Decreased By ▼ -0.10 (-1.1%)
TPLP 11.21 Decreased By ▼ -0.21 (-1.84%)
TRG 70.89 Decreased By ▼ -0.09 (-0.13%)
UNITY 11.42 Decreased By ▼ -0.17 (-1.47%)
WTL 1.26 No Change ▼ 0.00 (0%)
کاروبار اور معیشت

سی پیک 2.0: زراعت، صنعت اور کان کنی کے شعبوں میں نئی مشترکہ سرمایہ کاری متوقع

  • سی پیک سے پاکستان میں اب تک 25.9 ارب ڈالر سے زائد کی براہِ راست سرمایہ کاری آچکی، پی سی جے سی سی آئی
شائع June 11, 2026 اپ ڈیٹ June 11, 2026 12:01pm

پاکستان چین جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے مطابق پاک چین اقتصادی راہداری کے دوسرے مرحلے سے زراعت، صنعت اور مائننگ کے شعبوں میں بڑے پیمانے پر مشترکہ سرمایہ کاری پیدا ہونے کی توقع ہے۔

پی سی جے سی سی آئی کے کمرشل ایمبیسیڈر عدیل منور نے ایک بیان میں سی پیک کو اس کے 2.0 ورژن میں اپ گریڈ کرنے کے چینی عزم کا خیرمقدم کیا اور پاکستان کے ساتھ اسٹریٹجک و اقتصادی تعاون کو مزید گہرا کرنے کے بیجنگ کے عزم کا اعادہ کرنے پر چینی سفیر جیانگ زیڈونگ کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے سی پیک 2.0 کے آنے والے منصوبوں پر عمل درآمد کے لیے چیمبر کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

عدیل منور نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ سی پیک کے نتیجے میں پاکستان میں اب تک 25.9 ارب امریکی ڈالر سے زائد کی براہِ راست سرمایہ کاری آ چکی ہے، 2 لاکھ 60 ہزار سے زائد روزگار کے مواقع پیدا ہوئے ہیں اور انفرااسٹرکچر کو نمایاں طور پر بہتر بنانے کے ساتھ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت میں 8 ہزار میگاواٹ سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے اہم منصوبوں بشمول شاہراہِ قراقرم کے فیز ٹو کی ری الائنمنٹ میں تیزی لانے کو سراہا اور اس کے ساتھ تعلیم اور صاف پانی پر مرکوز چھوٹے فلاحی اقدامات کی توسیع کی بھی تعریف کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ گوادر بندرگاہ کے ذریعے چین اور وسطی ایشیائی ریاستوں کے لیے مختصر ترین تجارتی راستہ ہونے کے ناطے پاکستان اسٹریٹجک اہمیت کا حامل ہے جو علاقائی رابطوں اور تجارتی انضمام کو فروغ دیتا ہے۔

انہوں نے انڈس ڈیلٹا کے خطے میں ہائیڈرو کاربن کے غیر دریافت شدہ ذخائر کی طرف بھی اشارہ کیا اور اسے مستقبل میں توانائی کی سرمایہ کاری اور سیکیورٹی کے لیے بہترین موقع قرار دیا۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026

Comments

200 حروف