BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
پاکستان

پاک فوج کا ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، تمام اہلکار شہید

  • حادثے کی درست تکنیکی وجوہات جاننے کے لیے بورڈ آف انکوائری بنانے کا حکم
شائع اپ ڈیٹ

مظفر آباد کے قریب پاک آرمی ایوی ایشن کا ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر ٹیک آف کے دوران تکنیکی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوا، ہیلی کاپٹر میں سوار تمام اہلکار شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ریسکیو اور ریکوری ٹیمیں فوری طور پر حادثے کی جگہ پر پہنچ گئیں۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کے مطابق حادثے کی درست تکنیکی وجوہات جاننے کے لیے بورڈ آف انکوائری بنانے کا حکم دے دیا ہے۔

چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ہیلی کاپٹر حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔انہوں نے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

علاوہ ازیں صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بھی مظفر آباد کے قریب ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔صدرِ مملکت نے کہا کہ قوم شہدا کی اس عظیم قربانی پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے اور غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔

تمام شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پوری قوم وطن کے ان بہادر بیٹوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔انہوں نے شہدا کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندانوں کے لیے صبرِ جمیل کی دعا بھی کی۔

وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے بھی اس افسوسناک واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور ہیلی کاپٹر حادثے کے اس سانحے میں جامِ شہادت نوش کرنے والے تمام اہلکاروں کے خاندانوں سے دلی تعزیت کی۔

Comments

200 حروف