BR100 Decreased By (-1.01%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.89%)
KSE30 Decreased By (-1.04%)
BAFL 57.99 Decreased By ▼ -0.36 (-0.62%)
BIPL 25.35 Decreased By ▼ -0.19 (-0.74%)
BOP 33.26 Decreased By ▼ -0.53 (-1.57%)
CNERGY 8.04 Decreased By ▼ -0.11 (-1.35%)
DFML 19.20 Decreased By ▼ -1.51 (-7.29%)
DGKC 194.00 Decreased By ▼ -3.20 (-1.62%)
FABL 88.39 Decreased By ▼ -1.64 (-1.82%)
FCCL 53.01 Decreased By ▼ -0.48 (-0.9%)
FFL 17.62 Decreased By ▼ -0.22 (-1.23%)
GGL 20.30 Decreased By ▼ -0.05 (-0.25%)
HBL 281.50 Decreased By ▼ -4.19 (-1.47%)
HUBC 212.00 Decreased By ▼ -2.12 (-0.99%)
HUMNL 11.15 Increased By ▲ 0.04 (0.36%)
KEL 7.87 Decreased By ▼ -0.15 (-1.87%)
LOTCHEM 28.87 Increased By ▲ 0.82 (2.92%)
MLCF 85.15 Decreased By ▼ -2.25 (-2.57%)
OGDC 317.00 Decreased By ▼ -3.31 (-1.03%)
PAEL 39.50 Decreased By ▼ -0.75 (-1.86%)
PIBTL 17.15 Increased By ▲ 0.01 (0.06%)
PIOC 267.98 Decreased By ▼ -6.60 (-2.4%)
PPL 224.75 Decreased By ▼ -3.98 (-1.74%)
PRL 34.30 Decreased By ▼ -0.19 (-0.55%)
SNGP 97.76 Decreased By ▼ -1.07 (-1.08%)
SSGC 26.37 Decreased By ▼ -0.46 (-1.71%)
TELE 8.43 Decreased By ▼ -0.10 (-1.17%)
TPLP 10.33 Increased By ▲ 1.00 (10.72%)
TRG 69.55 Decreased By ▼ -2.06 (-2.88%)
UNITY 11.32 Decreased By ▼ -0.24 (-2.08%)
WTL 1.27 Decreased By ▼ -0.01 (-0.78%)
دنیا

اقوام متحدہ کا طالبان سے لباس کے ضوابط پر خواتین کی گرفتاریاں بند کرنے کا مطالبہ

  • 2021 میں اقتدار سنبھالنے کے بعد طالبان خواتین کی تعلیم، ملازمت اور کھیلوں میں شرکت سمیت متعدد شعبوں میں سخت پابندیاں عائد کر چکے ہیں
شائع June 8, 2026 اپ ڈیٹ June 8, 2026 03:35pm

اقوام متحدہ کے افغانستان مشن (یوناما) نے مغربی صوبے ہرات میں خواتین کی مبینہ طور پر لباس کے ضوابط کی خلاف ورزی پر گرفتاریوں اور حراست پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے طالبان حکام پر زور دیا ہے کہ وہ تمام افراد کے ساتھ قانون کے تحت یکساں سلوک کریں۔

یوناما نے اپنے بیان میں گرفتار خواتین کی تعداد نہیں بتائی، تاہم مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ ہفتے ہرات میں کم از کم 21 خواتین اور لڑکیوں کو حراست میں لیا گیا۔

یوناما نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ہرات میں خواتین کی متعدد گرفتاریوں اور حراست کی اطلاعات سنگین انسانی حقوق کے خدشات کو جنم دیتی ہیں۔ مشن نے طالبان حکام کو یاد دلایا کہ ہر شخص کو آزادانہ نقل و حرکت کا حق حاصل ہے اور خواتین و مرد، دونوں قانون کی نظر میں برابری کے مستحق ہیں۔

رپورٹس کے مطابق حالیہ گرفتاریاں طالبان کی اس نئی ہدایت کے بعد عمل میں آئیں، جس میں خواتین کو مناسب حجاب کے بغیر عوامی مقامات پر آنے سے روک دیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق چہرہ کھلا رکھنے یا میک اپ کرنے والی خواتین کے خلاف بھی کارروائی کی جا سکتی ہے۔

2021 میں اقتدار سنبھالنے کے بعد طالبان خواتین کی تعلیم، ملازمت اور کھیلوں میں شرکت سمیت متعدد شعبوں میں سخت پابندیاں عائد کر چکے ہیں، جس پر عالمی برادری مسلسل تنقید کرتی رہی ہے۔ تاہم طالبان کا مؤقف ہے کہ وہ اسلامی شریعت کی اپنی تشریح کے مطابق خواتین کے حقوق کا احترام کرتے ہیں۔

Comments

200 حروف