BR100 Decreased By (-0.25%)
BR30 Decreased By (-0.64%)
KSE100 Decreased By (-0.41%)
KSE30 Decreased By (-0.67%)
BAFL 58.35 Decreased By ▼ -0.10 (-0.17%)
BIPL 25.54 Increased By ▲ 0.12 (0.47%)
BOP 33.79 Decreased By ▼ -0.46 (-1.34%)
CNERGY 8.15 Decreased By ▼ -0.01 (-0.12%)
DFML 20.71 Decreased By ▼ -0.25 (-1.19%)
DGKC 197.20 Decreased By ▼ -0.27 (-0.14%)
FABL 90.03 Increased By ▲ 0.52 (0.58%)
FCCL 53.49 Decreased By ▼ -0.40 (-0.74%)
FFL 17.84 Decreased By ▼ -0.19 (-1.05%)
GGL 20.35 Increased By ▲ 0.55 (2.78%)
HBL 285.69 Decreased By ▼ -0.37 (-0.13%)
HUBC 214.12 Decreased By ▼ -1.28 (-0.59%)
HUMNL 11.11 Increased By ▲ 0.11 (1%)
KEL 8.02 Decreased By ▼ -0.09 (-1.11%)
LOTCHEM 28.05 Increased By ▲ 0.61 (2.22%)
MLCF 87.40 Decreased By ▼ -0.65 (-0.74%)
OGDC 320.31 Decreased By ▼ -4.25 (-1.31%)
PAEL 40.25 Increased By ▲ 0.31 (0.78%)
PIBTL 17.14 Decreased By ▼ -0.18 (-1.04%)
PIOC 274.58 Decreased By ▼ -0.88 (-0.32%)
PPL 228.73 Decreased By ▼ -4.05 (-1.74%)
PRL 34.49 Decreased By ▼ -0.46 (-1.32%)
SNGP 98.83 Decreased By ▼ -0.78 (-0.78%)
SSGC 26.83 Decreased By ▼ -0.34 (-1.25%)
TELE 8.53 Decreased By ▼ -0.04 (-0.47%)
TPLP 9.33 Increased By ▲ 0.57 (6.51%)
TRG 71.61 Decreased By ▼ -0.14 (-0.2%)
UNITY 11.56 Decreased By ▼ -0.11 (-0.94%)
WTL 1.28 Increased By ▲ 0.02 (1.59%)
پاکستان

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 27 دہشتگرد ہلاک

  • وزیراعظم شہباز شریف کا کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
شائع June 8, 2026 اپ ڈیٹ June 8, 2026 12:39am

شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائیوں میں گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران فتنہ الخوارج کے 27 دہشت گرد ہلاک کردیے ۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے میران شاہ کے علاقے میں خوارج کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، کارروائیوں کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 27 خوارج مارے گئے۔

بیان میں بتایا گیا کہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا، ہلاک ہونے والے دہشت گرد معصوم شہریوں کے قتل اور دہشتگردی کی مختلف سرگرمیوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ اس گروہ کے خاتمے کے ذریعے میران شاہ میں معروف شخصیت ملک سیف اللہ داوڑ کے ٹارگٹ کلنگ کے واقعے کا بدلہ لے لیا گیا ہے اور اس جرم میں ملوث عناصر کو منطقی انجام تک پہنچا دیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں چھپے مزید خوارج کے خاتمے کےلیے کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عزمِ استحکام کے مطابق کارروائیاں جاری رکھیں گے۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے ۔

وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران آپریشنز میں فتنہ الخوارج کے 27 دہشت گردوں کی ہلاکت پر سکیورٹی فورسز کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ قوم کو اپنے سکیورٹی فورسز کے بہادر جوانوں پر فخر ہے۔ فتنہ الخوارج اور ان کے سرپرستوں کے ناپاک عزائم ہر قیمت پر ناکام بنائیں گے۔

وزیراعظم نے شہید ملک سیف اﷲ داوڑ کے قاتلوں کو انجام تک پہنچانے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ عزمِ استحکام وژن کے تحت دہشت گردی کے خلاف جنگ منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سے بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کا مکمل خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، پوری قوم دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کے لیے اپنی سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

Comments

200 حروف