BR100 Decreased By (-0.98%)
BR30 Decreased By (-0.58%)
KSE100 Decreased By (-0.97%)
KSE30 Decreased By (-1.07%)
BAFL 56.73 Decreased By ▼ -0.11 (-0.19%)
BIPL 26.98 Decreased By ▼ -0.16 (-0.59%)
BOP 33.75 Decreased By ▼ -0.28 (-0.82%)
CNERGY 9.88 Decreased By ▼ -0.08 (-0.8%)
DFML 18.00 Decreased By ▼ -0.13 (-0.72%)
DGKC 204.93 Decreased By ▼ -1.58 (-0.77%)
FABL 100.10 Decreased By ▼ -0.36 (-0.36%)
FCCL 53.09 Decreased By ▼ -1.61 (-2.94%)
FFL 16.52 Decreased By ▼ -0.17 (-1.02%)
GGL 24.84 Increased By ▲ 0.05 (0.2%)
HBL 299.82 Decreased By ▼ -2.53 (-0.84%)
HUBC 217.08 Decreased By ▼ -2.30 (-1.05%)
HUMNL 10.61 Increased By ▲ 0.21 (2.02%)
KEL 7.22 Decreased By ▼ -0.18 (-2.43%)
LOTCHEM 29.31 Decreased By ▼ -0.01 (-0.03%)
MLCF 92.16 Decreased By ▼ -2.20 (-2.33%)
OGDC 316.29 Increased By ▲ 0.45 (0.14%)
PAEL 42.04 Decreased By ▼ -1.16 (-2.69%)
PIBTL 16.41 Decreased By ▼ -0.33 (-1.97%)
PIOC 300.24 Increased By ▲ 3.14 (1.06%)
PPL 216.84 Decreased By ▼ -2.94 (-1.34%)
PRL 50.86 Increased By ▲ 1.67 (3.39%)
SNGP 101.72 Decreased By ▼ -3.18 (-3.03%)
SSGC 26.98 Decreased By ▼ -1.27 (-4.5%)
TELE 8.65 Decreased By ▼ -0.14 (-1.59%)
TPLP 13.39 Increased By ▲ 0.12 (0.9%)
TRG 59.26 Decreased By ▼ -0.88 (-1.46%)
UNITY 10.30 Decreased By ▼ -0.13 (-1.25%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.03 (-2.38%)
پاکستان

گلگت بلتستان میں عام انتخابات کی تیاریاں مکمل

  • ضلع گلگت میں قائم تمام پولنگ اسٹیشنز پر سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں
شائع اپ ڈیٹ

گلگت بلتستان میں اتوار (7 جون) کو ہونے والے عام انتخابات 2026 کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

ضلع گلگت میں قائم تمام پولنگ اسٹیشنز پر سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں، جہاں تین حلقوں میں مجموعی طور پر 253 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔

ان میں سے 154 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس جبکہ 48 کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ بیلٹ بکس، بیلٹ پیپرز اور دیگر ضروری انتخابی سامان متعلقہ پولنگ اسٹیشنز تک پہنچا دیا گیا ہے۔

انتخابی اعداد و شمار کے مطابق حلقہ نمبر 1 گلگت میں 23 امیدوار مدمقابل ہیں، جن میں شفیق الرحمان، الیاس صدیقی، امجد حسین اور راہ حق پارٹی کے حمایت یافتہ مولانا سلطان رئیس شامل ہیں۔ اس حلقے میں رجسٹرڈ ووٹروں کی تعداد 47,373 ہے، جن میں 25,412 مرد اور 21,961 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔ یہاں 80 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں، جن میں سے 49 کو انتہائی حساس اور 31 کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ شفاف اور پرامن پولنگ کو یقینی بنانے کے لیے تقریباً 1,300 پولنگ عملہ اور 550 سکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

حلقہ نمبر 2 گلگت میں 40 امیدوار انتخابی میدان میں ہیں۔ اس حلقے میں رجسٹرڈ ووٹروں کی تعداد 55,849 ہے، جن میں 29,839 مرد اور 26,010 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔ یہاں مجموعی طور پر 91 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں، جبکہ بالخصوص انتہائی حساس اور حساس پولنگ اسٹیشنز پر سکیورٹی کو ہائی الرٹ رکھا گیا ہے۔

دوسری جانب حلقہ نمبر 3 گلگت میں سب سے زیادہ 122 امیدوار مدمقابل ہیں۔ اس حلقے میں رجسٹرڈ ووٹروں کی تعداد 52,161 ہے، جن میں 27,351 مرد اور 24,810 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔ اس حلقے میں قائم 82 پولنگ اسٹیشنز میں سے 16 کو انتہائی حساس اور مزید 16 کو حساس قرار دیا گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پرامن پولنگ کے انعقاد اور ووٹروں کو بلا خوف و خطر اپنا جمہوری حق استعمال کرنے کے لیے فول پروف سکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔

Comments

200 حروف