BR100 Decreased By (-0.25%)
BR30 Decreased By (-0.64%)
KSE100 Decreased By (-0.41%)
KSE30 Decreased By (-0.67%)
BAFL 58.35 Decreased By ▼ -0.10 (-0.17%)
BIPL 25.54 Increased By ▲ 0.12 (0.47%)
BOP 33.79 Decreased By ▼ -0.46 (-1.34%)
CNERGY 8.15 Decreased By ▼ -0.01 (-0.12%)
DFML 20.71 Decreased By ▼ -0.25 (-1.19%)
DGKC 197.20 Decreased By ▼ -0.27 (-0.14%)
FABL 90.03 Increased By ▲ 0.52 (0.58%)
FCCL 53.49 Decreased By ▼ -0.40 (-0.74%)
FFL 17.84 Decreased By ▼ -0.19 (-1.05%)
GGL 20.35 Increased By ▲ 0.55 (2.78%)
HBL 285.69 Decreased By ▼ -0.37 (-0.13%)
HUBC 214.12 Decreased By ▼ -1.28 (-0.59%)
HUMNL 11.11 Increased By ▲ 0.11 (1%)
KEL 8.02 Decreased By ▼ -0.09 (-1.11%)
LOTCHEM 28.05 Increased By ▲ 0.61 (2.22%)
MLCF 87.40 Decreased By ▼ -0.65 (-0.74%)
OGDC 320.31 Decreased By ▼ -4.25 (-1.31%)
PAEL 40.25 Increased By ▲ 0.31 (0.78%)
PIBTL 17.14 Decreased By ▼ -0.18 (-1.04%)
PIOC 274.58 Decreased By ▼ -0.88 (-0.32%)
PPL 228.73 Decreased By ▼ -4.05 (-1.74%)
PRL 34.49 Decreased By ▼ -0.46 (-1.32%)
SNGP 98.83 Decreased By ▼ -0.78 (-0.78%)
SSGC 26.83 Decreased By ▼ -0.34 (-1.25%)
TELE 8.53 Decreased By ▼ -0.04 (-0.47%)
TPLP 9.33 Increased By ▲ 0.57 (6.51%)
TRG 71.61 Decreased By ▼ -0.14 (-0.2%)
UNITY 11.56 Decreased By ▼ -0.11 (-0.94%)
WTL 1.28 Increased By ▲ 0.02 (1.59%)
دنیا

لبنانی فوج کے سربراہ پاکستان پہنچ گئے، امریکا ایران تنازع پر سفارتی کوششیں جاری

  • ایک ذریعے نے اے ایف پی کو بتایا کہ یہ دورہ امریکا اور ایران کے درمیان جاری وسیع تر سفارتی مذاکرات سے متعلق ہے
شائع June 6, 2026 اپ ڈیٹ June 6, 2026 11:12pm

لبنان کے آرمی چیف روڈولف ہیکل ہفتے کے روز پاکستان روانہ ہو گئے، جہاں وہ فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کریں گے۔ لبنانی فوج نے اس کی تصدیق کی ہے، جبکہ ایک ذریعے نے اے ایف پی کو بتایا کہ یہ دورہ امریکا اور ایران کے درمیان جاری وسیع تر مذاکرات سے جڑا ہوا ہے۔

لبنانی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ ہیکل ”اپنے پاکستانی ہم منصب کی دعوت پر اسلامی جمہوریہ پاکستان کے دورے کے لیے لبنان سے روانہ ہوئے ہیں“۔

معاملے سے واقف ایک ذریعے نے اے ایف پی کو بتایا کہ ہیکل کا یہ دورہ ”امریکا اور ایران کے درمیان مسائل کے حل کے لیے پاکستان کی ثالثی کی کوششوں“ سے منسلک ہے۔ دونوں ممالک مشرقِ وسطیٰ میں جاری علاقائی جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات کر رہے ہیں۔

تاہم ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر مزید کہا کہ ”لبنان ان مذاکرات کا ایک اہم حصہ ہے،“

لبنان اس جنگ میں اس وقت شامل ہوا جب حزب اللہ نے 2 مارچ کو اسرائیل پر حملہ کیا، جسے 28 فروری کو امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے سپریم لیڈر کے قتل کا بدلہ قرار دیا گیا۔

اس کے جواب میں اسرائیل نے بڑے پیمانے پر فضائی حملوں اور زمینی کارروائی کا آغاز کیا، جس میں تقریباً 3,600 افراد ہلاک ہوئے، جبکہ حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان جھڑپیں ایک جاری جنگ بندی کے باوجود بھی مکمل طور پر بند نہیں ہو سکیں۔

ایران کا مؤقف ہے کہ امریکا کے ساتھ کسی بھی معاہدے میں لبنان کو بھی شامل کیا جانا چاہیے تاکہ خطے میں جاری جنگ کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔

تاہم لبنانی صدر جوزف عون نے جمعہ کو نشر ہونے والے سی این این کے ایک انٹرویو میں کہا کہ ایران کو لبنان کے اندرونی معاملات میں مداخلت بند کرنی چاہیے، کیونکہ بیروت خود اسرائیل کے ساتھ براہِ راست مذاکرات میں مصروف ہے۔

انہوں نے کہا کہ ”یہ آپ کا ملک نہیں، ہمارا ملک ہے۔ ہمارے معاملات میں مداخلت آپ کا کام نہیں۔“

صدر عون نے مزید کہا کہ ”وہ لبنان کو امریکا کے ساتھ اپنے مذاکرات میں ایک سودے بازی کے کارڈ کے طور پر استعمال کر رہے ہیں، جو ناقابلِ قبول ہے۔“

دوسری جانب لبنان کی فوج نے ہفتے کے روز بتایا ہے کہ ملک کے جنوبی علاقے میں اسرائیلی حملے میں اس کے تین اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔

اسی دوران واشنگٹن میں لبنانی اور اسرائیلی نمائندوں کے درمیان رواں ہفتے ایک نئی مشروط جنگ بندی کا اعلان کیا گیا ہے۔

اس معاہدے کے تحت حزب اللہ کو فائرنگ روکنا، اسرائیلی سرحد کے قریب سے انخلا کرنا ہوگا، جبکہ لبنانی فوج کو سرحدی علاقے میں نئے ”پائلٹ زونز“ میں تعینات کیا جائے گا جہاں اسے مکمل کنٹرول حاصل ہوگا۔

تاہم حزب اللہ نے اس معاہدے کو مسترد کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل مکمل طور پر لبنانی سرزمین سے انخلا کرے۔

Comments

200 حروف