BR100 Decreased By (-0.25%)
BR30 Decreased By (-0.64%)
KSE100 Decreased By (-0.41%)
KSE30 Decreased By (-0.67%)
BAFL 58.35 Decreased By ▼ -0.10 (-0.17%)
BIPL 25.54 Increased By ▲ 0.12 (0.47%)
BOP 33.79 Decreased By ▼ -0.46 (-1.34%)
CNERGY 8.15 Decreased By ▼ -0.01 (-0.12%)
DFML 20.71 Decreased By ▼ -0.25 (-1.19%)
DGKC 197.20 Decreased By ▼ -0.27 (-0.14%)
FABL 90.03 Increased By ▲ 0.52 (0.58%)
FCCL 53.49 Decreased By ▼ -0.40 (-0.74%)
FFL 17.84 Decreased By ▼ -0.19 (-1.05%)
GGL 20.35 Increased By ▲ 0.55 (2.78%)
HBL 285.69 Decreased By ▼ -0.37 (-0.13%)
HUBC 214.12 Decreased By ▼ -1.28 (-0.59%)
HUMNL 11.11 Increased By ▲ 0.11 (1%)
KEL 8.02 Decreased By ▼ -0.09 (-1.11%)
LOTCHEM 28.05 Increased By ▲ 0.61 (2.22%)
MLCF 87.40 Decreased By ▼ -0.65 (-0.74%)
OGDC 320.31 Decreased By ▼ -4.25 (-1.31%)
PAEL 40.25 Increased By ▲ 0.31 (0.78%)
PIBTL 17.14 Decreased By ▼ -0.18 (-1.04%)
PIOC 274.58 Decreased By ▼ -0.88 (-0.32%)
PPL 228.73 Decreased By ▼ -4.05 (-1.74%)
PRL 34.49 Decreased By ▼ -0.46 (-1.32%)
SNGP 98.83 Decreased By ▼ -0.78 (-0.78%)
SSGC 26.83 Decreased By ▼ -0.34 (-1.25%)
TELE 8.53 Decreased By ▼ -0.04 (-0.47%)
TPLP 9.33 Increased By ▲ 0.57 (6.51%)
TRG 71.61 Decreased By ▼ -0.14 (-0.2%)
UNITY 11.56 Decreased By ▼ -0.11 (-0.94%)
WTL 1.28 Increased By ▲ 0.02 (1.59%)
کاروبار اور معیشت

ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.56 فیصد کمی

  • گزشتہ ہفتے 22 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ، 10 اشیاء سستی اور 19 کی قیمتیں مستحکم رہیں
شائع June 6, 2026 اپ ڈیٹ June 6, 2026 11:34am

ملک بھر میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.56 کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ ہفتہ وار اعدادوشمار کے مطابق 4 جون 2026 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران حساس قیمتوں کے اشاریے (ایس پی آئی) پر مبنی مہنگائی میں 0.56 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ مہنگائی میں یہ کمی بنیادی طور پر چکن کی قیمتوں میں 9.48 فیصد، لہسن 9.13 فیصد اور پٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں بیک وقت 7.01 فیصد فیصد نمایاں کمی کی وجہ سے ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 6.80 فیصد، ماش کی دال 0.34 فیصد، مونگ کی دال 0.11 فیصد، سرسوں کے تیل 0.04 فیصد، گائے کے گوشت 0.02 فیصد اور جلانے والی لکڑی کی قیمت میں 0.01 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

سالانہ بنیادوں پر حساس قیمتوں کے اشاریے میں 14.75 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کی بڑی وجہ پیاز (100.68 فیصد)، گندم کا آٹا (59.88 فیصد)، پہلی سہ ماہی کیلئے بجلی کے نرخ (59.40 فیصد)، ایل پی جی (57.09 فیصد)، پٹرول (50.60 فیصد)، ڈیزل (49.63 فیصد)، ٹماٹر (20.62 فیصد)، مٹن (15.86 فیصد)، لال مرچ پاؤڈر (15.20 فیصد)، گائے کا گوشت (12.87 فیصد)، کیلے (9.35 فیصد) اور پاؤڈر دودھ (9.16 فیصد) جیسی اشیاء کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر پیاز (28.16 فیصد)، آلو (21.91 فیصد)، ٹماٹر (9.56 فیصد)، کیلے (1.20 فیصد)، ویجیٹیبل گھی 2.5 کلو گرام (0.91 فیصد)، کپڑے دھونے کا صابن (0.68 فیصد)، ایل پی جی (0.66 فیصد)، کوکنگ آئل 5 لیٹر (0.64 فیصد)، تازہ دودھ (0.61 فیصد)، گندم کا آٹا (0.59 فیصد) اور سگریٹ کی قیمتوں میں (0.57 فیصد) بڑا اضافہ دیکھا گیا۔

ادارۂ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے میں 22 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جب کہ 10 اشیاء سستی اور 19 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

سالانہ بنیادوں پر آلو (38.44 فیصد)، انڈے (26.67 فیصد)، چنا دال (22.61 فیصد)، چینی (15.56 فیصد)، نمک پاؤڈر (13.26 فیصد)، چکن (12.84 فیصد)، مسور دال (12.50 فیصد) اور مونگ دال (4.51 فیصد) کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026

Comments

200 حروف