دنیا
امریکہ سے جنگ بندی میں لبنان بھی شامل، کسی بھی خلاف ورزی کے ذمہ دار واشنگٹن اور اسرائیل ہوں گے، ایران
- ایک محاذ پر خلاف ورزی تمام محاذوں پر سیز فائر کا خاتمہ تصور ہو گی، ایرانی وزیر خارجہ کا سخت موقف
ایران کے اعلیٰ ترین سفارت کار (وزیر خارجہ) نے واضح کیا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان پہلے سے نافذ العمل جنگ بندی بلا شبہ لبنان سمیت تمام محاذوں پر لاگو ہوتی ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ کا یہ بیان اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی جانب سے بیروت کے جنوبی مضافات میں حزب اللہ کے زیرِ اثر علاقوں پر حملوں کے احکامات جاری ہونے کے بعد سامنے آیا ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘(سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے ایک بیان میں لکھا کہ “کسی ایک بھی محاذ پر خلاف ورزی تمام محاذوں پر جنگ بندی کی خلاف ورزی تصور کی جائے گی۔ کسی بھی قسم کی خلاف ورزی کے نتائج کی ذمہ داری امریکہ اور اسرائیل پر عائد ہوتی ہے۔

























Comments