BR100 Decreased By (-0.4%)
BR30 Decreased By (-0.65%)
KSE100 Decreased By (-0.29%)
KSE30 Decreased By (-0.22%)
BAFL 56.50 Increased By ▲ 0.03 (0.05%)
BIPL 24.78 Increased By ▲ 0.15 (0.61%)
BOP 29.93 Decreased By ▼ -0.19 (-0.63%)
CNERGY 12.72 Decreased By ▼ -0.26 (-2%)
DFML 18.48 Increased By ▲ 0.99 (5.66%)
DGKC 187.07 Decreased By ▼ -0.15 (-0.08%)
FABL 93.18 Decreased By ▼ -0.53 (-0.57%)
FCCL 51.13 Decreased By ▼ -0.52 (-1.01%)
FFL 14.41 Decreased By ▼ -0.08 (-0.55%)
GGL 18.80 Decreased By ▼ -0.24 (-1.26%)
HBL 302.29 Decreased By ▼ -1.49 (-0.49%)
HUBC 198.64 Decreased By ▼ -0.32 (-0.16%)
HUMNL 9.68 Decreased By ▼ -0.17 (-1.73%)
KEL 5.97 Decreased By ▼ -0.09 (-1.49%)
LOTCHEM 26.25 Increased By ▲ 0.08 (0.31%)
MLCF 90.14 Decreased By ▼ -1.09 (-1.19%)
OGDC 314.62 Increased By ▲ 1.23 (0.39%)
PAEL 34.77 Decreased By ▼ -0.47 (-1.33%)
PIBTL 14.20 Decreased By ▼ -0.51 (-3.47%)
PIOC 234.00 Decreased By ▼ -5.62 (-2.35%)
PPL 220.66 Decreased By ▼ -0.70 (-0.32%)
PRL 90.35 Decreased By ▼ -0.87 (-0.95%)
SNGP 90.36 Decreased By ▼ -0.51 (-0.56%)
SSGC 23.27 Decreased By ▼ -0.03 (-0.13%)
TELE 7.36 Decreased By ▼ -0.25 (-3.29%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.46 (-3.66%)
TRG 54.39 Decreased By ▼ -1.40 (-2.51%)
UNITY 7.95 Decreased By ▼ -0.07 (-0.87%)
WTL 1.00 No Change ▼ 0.00 (0%)
دنیا

واشنگٹن میں کیمیائی ٹینک پھٹ گیا، ہلاکتوں کی تعداد 11 ہوگئی

  • ابتدائی طور پر دو افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی تھی، جبکہ 9 افراد لاپتا قرار دیے گئے تھے
شائع اپ ڈیٹ

امریکہ کی ریاست واشنگٹن میں ایک کیمیائی ٹینک پھٹنے کے واقعے میں ہلاکتوں کی تعداد 11 ہو گئی ہے، جب امدادی ٹیموں نے لاپتا تمام 9 افراد کی لاشیں ملبے سے نکال لیں۔ حکام نے ہفتے کے روز اس بات کی تصدیق کی ہے۔

واقعہ منگل کے روز پیش آیا تھا جب جاپانی کمپنی نپون ڈائنو ویو پیکیجنگ کے صنعتی پلانٹ میں موجود وائٹ لکر سے بھرا ایک بڑا کیمیائی ٹینک اچانک اندر کی جانب دھنس کر پھٹ گیا۔ ابتدائی طور پر دو افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی تھی، جبکہ 9 افراد لاپتا قرار دیے گئے تھے۔

وائٹ لکر سوڈیم ہائیڈرو آکسائیڈ اور سوڈیم سلفائیڈ پر مشتمل ایک کیمیائی محلول ہے، جو کاغذ کے گودے (پیپر پلپ) کی تیاری میں استعمال ہوتا ہے۔ حادثے کے بعد ریسکیو اور ریکوری ٹیموں نے کئی روز تک ملبے میں تلاش کا عمل جاری رکھا۔ اس دوران عمارت کے اندر موجود متاثرہ حصوں کی چھان بین کی گئی جبکہ ڈرونز کی مدد سے پلانٹ کے اطراف کے علاقے کا بھی جائزہ لیا جاتا رہا۔

کاؤلٹز 2 فائر اینڈ ریسکیو کے ڈپٹی چیف کرٹ اسٹیچ کے مطابق لاپتا تمام افراد کی لاشیں برآمد کر لی گئی ہیں، جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 11 تک پہنچ گئی ہے۔

حکام کے مطابق متاثرہ ٹینک میں تقریباً 9 لاکھ گیلن، یعنی 34 لاکھ لیٹر، وائٹ لکر موجود تھا۔ تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ کیمیائی مادہ قریبی دریائے کولمبیا میں بھی شامل ہو گیا تھا۔ تاہم ماحولیاتی اور صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ اب تک فضائی معیار یا لانگ ویو شہر کے پینے کے پانی پر کسی منفی اثرات کے شواہد نہیں ملے۔

نپون پیپر انڈسٹریز، جو فروخت کے اعتبار سے جاپان کی دوسری بڑی کاغذ ساز کمپنی ہے، نے 2016 میں سیئٹل کی وویر ہاؤزر کمپنی سے لانگ ویو پلانٹ 225 ملین ڈالر میں خریدا تھا اور بعد ازاں نپون ڈائنو ویو پیکیجنگ کے نام سے ذیلی ادارہ قائم کیا تھا۔ حکام نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

Comments

200 حروف