BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
کھیل

ویبھو سوریاونشی بھارتی ٹیم میں شمولیت کیلئے مکمل تیار ہیں، کوچ کمار سنگاکارا

  • دنیا کے چند بہترین بولرز کے خلاف ویبھو نے شاندار کھیل پیش کیا،کوچ راجستھان رائلز
شائع اپ ڈیٹ

راجستھان رائلز کے ہیڈ کوچ کمار سنگاکارا نے نوجوان بیٹر ویبھو سوریاونشی کی جانب سے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) سیزن کے شاندار اختتام پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ثابت کردیا ہے کہ وہ بھارتی ٹیم کی نمائندگی کا چیلنج لینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

سوریاونشی نے 47 گیندوں پر 96 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی جس میں آٹھ چوکے اور سات چھکے شامل تھے، تاہم راجستھان رائلز کا سفر اس وقت ختم ہو گیا جب جمعہ کو کھیلے گئے دوسرے کوالیفائر میں انہیں گجرات ٹائٹنز کے ہاتھوں 7 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

15 سالہ سوریاونشی رواں سال کی دریافت ثابت ہوئے ہیں اور وہ 16 میچوں میں 776 رنز بنا کر آئی پی ایل کے ٹاپ اسکورر رہے جبکہ انہوں نے ایک سیزن میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا کرس گیل کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔

راجستھان کی شکست کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کمار سنگاکارا نے کہا کہ صرف 15 سال کی عمر میں یہ لڑکا بے حد سمجھدار ہے، وہ کھیل اور حالات کو بہت اچھے طریقے سے سمجھتا ہے اور وہ کسی بھی خوف کے بغیر کھیلتا ہے۔

کمار سنگاکارا نے مزید کہا کہ انہوں نے جس طرح کا سیزن کھیلا ہے، ہمیں اس پر بے حد فخر ہے اور ہم بس یہ یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ وہ اسی رفتار سے آگے بڑھتے رہیں، اپنے اسی عزم اور نڈر انداز کو برقرار رکھیں اور مزید نکھریں۔ میرا خیال ہے کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ وہ مزید بہترین کھلاڑی بن کر ابھریں گے۔

سوریاونشی کی شاندار کارکردگی کی بدولت انہیں مستقبل کے کھلاڑیوں پر مشتمل انڈیا اے اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے جبکہ کئی ماہرین سینیئر ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ٹیم میں بھی ان کی شمولیت کی پیش گوئی کررہے ہیں۔

جب سنگاکارا سے پوچھا گیا کہ کیا وہ بھارتی ٹیم کے لیے کھیلنے کے لیے تیار ہیں، تو انہوں نے کہا کہ آپ کو تب تک معلوم نہیں ہو سکتا کہ کوئی کھلاڑی تیار ہے یا نہیں، جب تک آپ اسے میدان میں نہ اتار دیں۔

انہوں نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ دنیا کے چند بہترین بولرز کے خلاف ویبھو نے جو کچھ کر دکھایا ہے، اسے دیکھتے ہوئے میرا ماننا ہے کہ آپ ان کے سامنے جو بھی چیلنج رکھیں گے، وہ اس کا سامنا کرنے کے لیے بالکل تیار ہیں۔

Comments

200 حروف