BR100 Increased By (0.14%)
BR30 Decreased By (-0.14%)
KSE100 Increased By (0.18%)
KSE30 Increased By (0.18%)
BAFL 57.01 Increased By ▲ 0.14 (0.25%)
BIPL 24.94 Decreased By ▼ -0.02 (-0.08%)
BOP 30.44 Increased By ▲ 0.09 (0.3%)
CNERGY 13.15 Increased By ▲ 0.03 (0.23%)
DFML 16.82 Increased By ▲ 0.92 (5.79%)
DGKC 192.90 Increased By ▲ 0.45 (0.23%)
FABL 94.15 Increased By ▲ 0.01 (0.01%)
FCCL 52.93 Increased By ▲ 0.14 (0.27%)
FFL 14.84 Increased By ▲ 0.12 (0.82%)
GGL 19.36 Decreased By ▼ -0.20 (-1.02%)
HBL 307.40 Increased By ▲ 1.30 (0.42%)
HUBC 201.90 Increased By ▲ 0.48 (0.24%)
HUMNL 10.14 Decreased By ▼ -0.02 (-0.2%)
KEL 6.13 Increased By ▲ 0.04 (0.66%)
LOTCHEM 26.60 Increased By ▲ 0.14 (0.53%)
MLCF 93.58 Increased By ▲ 0.42 (0.45%)
OGDC 315.47 Decreased By ▼ -1.26 (-0.4%)
PAEL 35.63 No Change ▼ 0.00 (0%)
PIBTL 14.94 Increased By ▲ 0.26 (1.77%)
PIOC 243.68 Increased By ▲ 0.47 (0.19%)
PPL 224.90 Decreased By ▼ -2.01 (-0.89%)
PRL 93.50 Increased By ▲ 0.48 (0.52%)
SNGP 92.00 Increased By ▲ 0.16 (0.17%)
SSGC 23.89 Increased By ▲ 0.08 (0.34%)
TELE 7.85 Increased By ▲ 0.05 (0.64%)
TPLP 12.89 Decreased By ▼ -0.08 (-0.62%)
TRG 56.99 Increased By ▲ 0.43 (0.76%)
UNITY 8.09 Increased By ▲ 0.02 (0.25%)
WTL 1.02 Increased By ▲ 0.01 (0.99%)
پاکستان

پاک، چین اے آئی و ڈیجیٹل اکانومی میں تعاون تیز کرنے پر اتفاق، سی پیک 2.0 کو آگے بڑھانے کا عزم

  • دونوں ممالک اعلیٰ سطح سیاسی اعتماد، عملی تعاون، سیکیورٹی تعاون اور بین الاقوامی ہم آہنگی کو مزید فروغ دینے کے لیے تیار ہے، ماؤ ننگ
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان اور چین نے سی پیک 2.0 کی ترقی کو تیز کرنے، دوطرفہ آزاد تجارتی معاہدے کو مزید بہتر بنانے اور مصنوعی ذہانت، ڈیجیٹل معیشت، زراعت اور دیگر شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار چینی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف کے 23 سے 26 مئی تک چین کے سرکاری دورے کے اختتام پر میڈیا بریفنگ کے دوران کیا۔

چائنہ اکنامک نیٹ کی رپورٹ کے مطابق ماؤ نِنگ نے کہا کہ چین اور پاکستان کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان خصوصی دوستی کو مزید مضبوط اور بلند کرنے کا باعث بنا۔ انہوں نے کہا کہ اس دورے نے سربراہانِ مملکت کی سفارت کاری، عملی تعاون اور بین الاقوامی ہم آہنگی کے ذریعے چین پاکستان تعلقات کی اسٹریٹجک اہمیت، باہمی فائدے اور قائدانہ کردار کو اجاگر کیا۔

دورے کے دوران دونوں ممالک نے معیشت و تجارت، سائنس و ٹیکنالوجی، زراعت و خوراک، انسانی وسائل اور دیگر شعبوں میں تعاون سے متعلق متعدد معاہدوں پر دستخط کئے۔

ماؤ نِنگ نے کہا کہ دنیا ایک صدی میں نہ دیکھی جانے والی تیز رفتار تبدیلیوں سے گزر رہی ہے۔ چین اور پاکستان اپنی جدت کاری اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے حوالے سے نئے مواقع اور اہم موڑ پر کھڑے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ اعلیٰ سطح سیاسی اعتماد، عملی تعاون، سیکیورٹی تعاون اور بین الاقوامی ہم آہنگی کو مزید فروغ دینے کے لیے تیار ہے تاکہ چین پاکستان تعلقات کا ایک نیا باب رقم کیا جا سکے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026

Comments

200 حروف