BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
دنیا

کینیا کے اسکول میں آتشزدگی سے 15 طالبات ہلاک

  • رپورٹ کے مطابق ہنگامی امدادی ٹیمیں اٹومیشی گرلز اکیڈمی کے ڈارمیٹری میں سرچ آپریشن کر رہی تھیں
شائع اپ ڈیٹ

کینیا کے وسطی علاقے ناکورو میں ایک ڈارمیٹری (طلبہ کی رہائشی عمارت) میں آگ لگنے کے واقعے میں کم از کم 15 طالبات ہلاک ہو گئیں۔ پولیس نے اس واقعے کی تصدیق کی ہے۔

واقعے میں متعدد طالبات زخمی بھی ہوئیں جن کی صحیح تعداد تباٹھی معلوم نہیں ہوسکی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آگ لگنے کی وجوہات فی الحال معلوم نہیں ہو سکی ہیں۔ مقامی میڈیا سٹیزن ٹیلی ویژن کی جانب سے دکھائی جانے والی فوٹیج میں اسکول کی ٹوٹی ہوئی کھڑکیاں اور دھوئیں سے جھلسی ہوئی دیواریں دیکھی جا سکتی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ہنگامی امدادی ٹیمیں اٹومیشی گرلز اکیڈمی کے ڈارمیٹری میں سرچ آپریشن کر رہی تھیں، جہاں آگ تقریباً رات 1 بجے (2200 جی ایم ٹی) کے قریب لگی۔ ریڈیو اسٹیشن کیپیٹل ایف ایم نے علاقائی پولیس کمانڈر سیموئل ندانئی کے حوالے سے یہ اطلاعات دیں۔

کاؤنٹی پولیس اہلکار مسعود موئینی نے اسکول کے باہر پریشان والدین سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی افسوسناک اور دل دہلا دینے والا واقعہ ہے۔

فائر فائٹرز اور پولیس اہلکار آگ پر قابو پانے اور دیگر طالبات کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کے لیے موقع پر موجود رہے۔ آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔

واضح رہے کہ 2024 میں بھی اسی قریبی علاقے نییری کاؤنٹی میں ایک بورڈنگ اسکول میں آگ لگنے سے 21 طلبہ جاں بحق ہو گئے تھے۔

Comments

200 حروف