BR100 Increased By (0.58%)
BR30 Increased By (0.3%)
KSE100 Increased By (0.35%)
KSE30 Increased By (0.48%)
BAFL 59.70 Decreased By ▼ -0.29 (-0.48%)
BIPL 24.38 Decreased By ▼ -0.05 (-0.2%)
BOP 31.26 No Change ▼ 0.00 (0%)
CNERGY 11.73 Decreased By ▼ -0.10 (-0.85%)
DFML 16.41 Increased By ▲ 0.09 (0.55%)
DGKC 204.00 Increased By ▲ 2.13 (1.06%)
FABL 94.05 Increased By ▲ 0.19 (0.2%)
FCCL 59.93 Increased By ▲ 0.64 (1.08%)
FFL 14.28 Increased By ▲ 0.13 (0.92%)
GGL 19.13 Decreased By ▼ -0.35 (-1.8%)
HBL 303.47 Decreased By ▼ -0.03 (-0.01%)
HUBC 209.81 Increased By ▲ 3.45 (1.67%)
HUMNL 8.25 Increased By ▲ 0.13 (1.6%)
KEL 6.08 Decreased By ▼ -0.07 (-1.14%)
LOTCHEM 25.73 Decreased By ▼ -0.01 (-0.04%)
MLCF 105.81 Increased By ▲ 2.56 (2.48%)
OGDC 312.55 Decreased By ▼ -0.24 (-0.08%)
PAEL 34.24 Decreased By ▼ -0.59 (-1.69%)
PIBTL 13.62 Decreased By ▼ -0.10 (-0.73%)
PIOC 277.50 Increased By ▲ 7.83 (2.9%)
PPL 223.35 Increased By ▲ 0.73 (0.33%)
PRL 80.99 Decreased By ▼ -1.17 (-1.42%)
SNGP 91.38 Decreased By ▼ -0.03 (-0.03%)
SSGC 23.91 Decreased By ▼ -0.02 (-0.08%)
TELE 7.48 Increased By ▲ 0.16 (2.19%)
TPLP 12.83 Increased By ▲ 0.07 (0.55%)
TRG 52.81 Increased By ▲ 0.02 (0.04%)
UNITY 8.46 Decreased By ▼ -0.02 (-0.24%)
WTL 1.35 Decreased By ▼ -0.04 (-2.88%)
مارکٹس

مشرق وسطی میں بڑھتی کشیدگی کے بعد ڈالر ایک ہفتے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

  • یورو 0.2 فیصد کمی کے ساتھ 1.1600 ڈالر پر آ گیا
شائع اپ ڈیٹ

امریکہ اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث جمعرات کو امریکی ڈالر ایک ہفتے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، جبکہ جاپانی ین کمزور ہو کر اس سطح کے قریب پہنچ گیا جہاں گزشتہ ماہ جاپانی مرکزی بینک کو مداخلت کرنا پڑی تھی۔

ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے بندر عباس ایئرپورٹ کے قریب امریکی حملے کے جواب میں ایک امریکی فضائی اڈے کو نشانہ بنایا۔ ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ایران نے خبردار کیا ہے کہ کسی بھی نئی جارحیت کا مزید سخت جواب دیا جائے گا۔ دوسری جانب کویت کی فوج نے کہا ہے کہ اس کے فضائی دفاعی نظام دشمن کے میزائل اور ڈرون حملوں کو روک رہے ہیں۔

اس سے قبل امریکی فوج نے ایران میں ڈرون آپریشن سے متعلق مقامات پر نئے حملے کیے تھے، جنہیں امریکہ نے آبنائے ہرمز میں اپنی افواج اور تجارتی جہاز رانی کے لیے خطرہ قرار دیا۔

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی بڑھنے کے بعد تیل کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ ہوا، جبکہ محفوظ سرمایہ کاری سمجھے جانے والے امریکی ڈالر کو بھی تقویت ملی۔ تجزیہ کاروں کے مطابق توانائی کی بلند قیمتوں کے باعث مہنگائی میں اضافے کا خدشہ ہے، جس سے امریکی فیڈرل ریزرو شرح سود میں کمی کے بجائے سخت مؤقف اختیار کر سکتا ہے۔

یورو 0.2 فیصد کمی کے ساتھ 1.1600 ڈالر پر آ گیا، جبکہ برطانوی پاؤنڈ بھی تقریباً 0.3 فیصد گر گیا۔ آسٹریلوی اور نیوزی لینڈ ڈالرز میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔

ادھر جاپانی ین 159.610 فی ڈالر تک کمزور ہو گیا، جو اپریل کے بعد کم ترین سطح ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر ین دوبارہ 160 کی سطح عبور کرتا ہے تو جاپانی حکام دوبارہ مداخلت کر سکتے ہیں۔

Comments

200 حروف