BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
کاروبار اور معیشت

پنک سالٹ کی برآمدات بڑھانے کے لیے پاک چین معاہدہ طے

  • معاہدے کے تحت پاکستان اور چین پاکستانی راک سالٹ کو عالمی سپلائی چینز کا حصہ بنانے کے لیے تعاون کریں گے
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان کے معدنی شعبے کو اس وقت ایک بڑی کامیابی حاصل ہوئی جب پاک سالٹ کارپوریشن نے پاکستان کے راک سالٹ (گلابی نمک) کے ذخائر کی مائننگ، پروسیسنگ اور عالمی برآمدات کو فروغ دینے کے لیے چائنا نیشنل سالٹ انڈسٹری گروپ کے ساتھ ایک طویل مدتی اسٹریٹجک تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے۔

اتوار کو جاری ہونے والے بیان کے مطابق اس معاہدے کو اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کی معاونت اور وزارتِ توانائی کے پیٹرولیم ڈویژن کے تعاون سے حتمی شکل دی گئی۔

معاہدے کے تحت پاکستان اور چین پاکستانی راک سالٹ کو عالمی سپلائی چینز کا حصہ بنانے کے لیے تعاون کریں گے۔ اس شراکت داری میں ٹیکنالوجی کی منتقلی، مائننگ کے جدید طریقے، مقامی سطح پر پروسیسنگ اور ویلیو ایڈیشن (قیمت اور معیار میں اضافہ) پر توجہ دی جائے گی، تاکہ عالمی مارکیٹ میں پاکستانی نمک کی مصنوعات کی مانگ کو بڑھایا جا سکے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک سالٹ کارپوریشن ایک ایسا منفرد پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے جو پاکستان کے معدنی شعبے میں چینی، پاکستانی اور شمالی امریکی مہارت، ٹیکنالوجی اور سرمایہ کاری کو یکجا کرتا ہے۔

چائنا نیشنل سالٹ انڈسٹری گروپ کے چیئرمین شین شیاؤجن نے کہا کہ پاکستان اور چین دیرینہ دوست ہیں اور نمک کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ باہمی ترقی کی نئی راہیں کھولے گا۔

پاکستان سالٹ کمپنی کے چیئرمین احمد ندیم خان کا کہنا تھا کہ یہ شراکت داری جدید چینی ٹیکنالوجی کے ذریعے پاکستان کے منفرد نمک کے وسائل کو ترقی دینے اور انہیں بین الاقوامی معیار کے مطابق بنانے میں مددگار ثابت ہوگی۔

میرکل سالٹ ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد مبارک خان نے اس معاہدے کو ایک تاریخی پیش رفت قرار دیا جس نے پاک سالٹ کارپوریشن کے ذریعے شمالی امریکی اور چینی اداروں کو ایک ہی پلیٹ فارم پر اکٹھا کر دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ کامیابی ایس آئی ایف سی کے اسٹریٹجک تعاون کی وجہ سے ممکن ہوئی، جس نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بحال کرنے اور پاکستان کے صنعتی ڈھانچے کو جدید بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

Comments

200 حروف