BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
کاروبار اور معیشت

میکوم گیس کا ایل پی جی اسٹوریج کیلئے آئی پی او لانے پر غور

  • ایران میں جاری جنگ کے باعث پاکستان کا توانائی شعبہ شدید بحران کا سامنا کررہا ہے، رپورٹ
شائع اپ ڈیٹ

ایل پی جی کی مارکیٹنگ اور ڈسٹری بیوشن کمپنی میکوم گیس پرائیویٹ لمیٹڈ ایل پی جی اسٹوریج ٹرمینل کی تعمیر کیلئے 2 کروڑ ڈالر (20 ملین ڈالر) جمع کرنے کی غرض سے اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او لانے پر غور کررہی ہے۔

بلومبرگ کے مطابق کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کامران افضل نے بتایا کہ یہ کمپنی جو مشرقِ وسطیٰ سے ایل پی جی درآمد کرتی ہے اور اسے ملک بھر میں تقسیم (ڈسٹری بیوٹ) کرتی ہے، آئی پی او پر مشاورت کیلئے سرمایہ کار بینک عارف حبیب لمیٹڈ کے ساتھ مذاکرات کررہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کمپنی حاصل شدہ فنڈز سے 3 ہزار ٹن گیس ذخیرہ کرنے کی صلاحیت (اسٹوریج کپیسٹی) تعمیر کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایران میں جاری جنگ کے باعث پاکستان کا توانائی شعبہ شدید بحران کا سامنا کررہا ہے۔

پاکستان تیل اور گیس کی درآمدات کے لیے خلیجی ممالک پر شدید انحصار کرتا ہے جس کے باعث اسے بیلنس آف پیمنٹ میں مسلسل دباؤ کا سامنا رہتا ہے۔ ملک کا کرنٹ اکاؤنٹ اپریل میں دوبارہ خسارے کا شکار ہوگیا ہے کیونکہ عالمی سطح پر تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث درآمدات میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے جس نے سابقہ فوائد (یا بچت) پر پانی پھیر دیا۔

میکوم کے سی ای او کا کہنا تھا کہ ملک میں ایل پی جی کا شعبہ بھی اسی نوعیت کے خلل (ڈسٹربنس) کا سامنا کررہا ہے کیونکہ گزشتہ چھ ماہ کے دوران اس ایندھن کی قیمت دگنی ہو چکی ہے۔

کامران افضل نے مزید بتایا کہ جنگ کے اثرات نے ہی میکوم گیس کو اسٹوریج کی سہولتوں میں توسیع کیلئے متحرک کیا ہے جس سے قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے اثرات کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ مناسب ذخائر برقرار رکھنے کیلئے ملک میں اسٹوریج کی موجودہ صلاحیت کو دوگنا سے بھی زیادہ کرنے کی ضرورت ہے۔

Comments

200 حروف