BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
کھیل

اسکواڈ سے ڈراپ ہونے کے باوجود آزمون کا ایران سے محبت کا اظہار، ورلڈ کپ اسکواڈ کی حمایت

  • ملکی تاریخ میں دوسرے سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی سردار آزمون کو ہفتے کے روز کوچ امیر قلعہ نوئی نے ٹورنامنٹ کے ابتدائی اسکواڈ سے باہر کر دیا
شائع اپ ڈیٹ

ایرانی فٹبال ٹیم کے اسٹار اسٹرائیکر سردار آزمون نے ورلڈ کپ کے ابتدائی اسکواڈ سے ڈراپ ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر جذباتی پیغام شیئر کیا ہے، جس میں انہوں نے وطن سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

اپنے ملک کی تاریخ میں دوسرے سب سے زیادہ گول کرنے والے 31 سالہ آزمون کو کوچ امیر قلعہ نوئی نے اسکواڈ سے باہر کر دیا تھا۔ سرکاری میڈیا کے مطابق وہ زخمی ہیں، تاہم رپورٹس کے مطابق دبئی کے حکمران سے ملاقات کی تصویر پوسٹ کرنے پر انہیں ٹیم سے نکالا گیا۔ آزمون نے حب الوطنی پر اٹھنے والے سوالات کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ میرا دل اور میری شناخت صرف ایران ہے۔ میں نے ہمیشہ ملک کے لیے جانفشانی سے کھیلا اور لڑکپن میں دوسری ریاست کی بڑی مالی پیشکش بھی ٹھکرا دی تھی۔انہوں نے مزید لکھا کہ دوستو! جاؤ اور میدان مار لو، ایرانی عوام کے دل خوش کر دو۔

ایرانی اسکواڈ اس وقت ترکیہ میں تربیتی کیمپ میں موجود ہے، جہاں سے وہ جون کے پہلے ہفتے میں ورلڈ کپ کے لیے روانہ ہوگا۔

Comments

200 حروف