BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
کاروبار اور معیشت

حکومت خودمختار بانڈز اور این پی سیز کی ٹوکنائزیشن کے امکانات تلاش کر رہی

  • پاکستان نے مالیاتی نظام کو جدید بنانے اور عالمی سرمایہ کاروں کی رسائی بڑھانے کے لیے خودمختار قرضوں اور نیا پاکستان سرٹیفکیٹس کو بلاک چین ٹیکنالوجی کے ذریعے ٹوکنائز کرنے پر اعلیٰ سطح کے مذاکرات شروع کر دیے ہیں
شائع اپ ڈیٹ

حکومت نے پیر کے روز خودمختارقرضی سیکیورٹیز اور نیا پاکستان سرٹیفکیٹس (این پی سیز) کی ٹوکنائزیشن سے متعلق اعلیٰ سطح کے مذاکرات کا آغاز کیا ہے، جو پاکستان کے مالیاتی ڈھانچے کو جدید بنانے اور بلاک چین ٹیکنالوجی کے ذریعے سرمایہ کاروں تک رسائی بڑھانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گی ہے کہ ۔یہ مذاکرات وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب، وزیرِ مملکت اور پاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی کے چیئرمین بلال بن ثاقب، اور ڈیبٹ مینجمنٹ کے مشیر عمر خان کے درمیان ہونے والی ملاقات کے دوران ہوئے۔

یہ اجلاس ان اولین اعلیٰ سطح کی حکومتی ملاقاتوں میں سے ایک تھا جس میں خاص طور پر خودمختار اثاثوں کی ٹوکنائزیشن اور کیپٹل مارکیٹس میں بلاک چین انفرااسٹرکچر کے کردار پر توجہ دی گئی۔

حکام نے پاکستان کے مالیاتی نظام میں ٹوکنائزڈ خودمختار مالیاتی آلات متعارف کرانے کے لیے ممکنہ ڈھانچوں، عملدرآمد کے طریقہ کار، ریگولیٹری تقاضوں اور آئندہ اقدامات پر غور کیا۔

بیان کے مطابق زیرِ غور ماڈل کے تحت ڈیجیٹل طور پر جاری ہونے والے خودمختار نوٹس ایک ریگولیٹڈ بلاک چین پر مبنی مالیاتی مارکیٹ انفراسٹرکچر کے ذریعے جاری کیے جائیں گے، جس سے اسی دن لین دین مکمل ممکن ہوگا، جبکہ یہ نظام بین الاقوامی کلیئرنگ اور سیٹلمنٹ سسٹمز کے ساتھ ہم آہنگ رہے گا جو پاکستان کے موجودہ یورو بانڈ پروگرام سے منسلک ہیں۔

اس تجویز کے تحت کوپن ادائیگیاں، ثانوی مارکیٹ میں خرید و فروخت، اور حتمی ادائیگیاں روایتی عالمی مالیاتی نظام کے ذریعے جاری رہیں گی، تاکہ پاکستان کے خودمختار قرضی بازار میں شریک ادارہ جاتی سرمایہ کاروں کے لیے مطابقت برقرار رہے۔

اجلاس میں نیا پاکستان سرٹیفکیٹس کی ٹوکنائزیشن پر بھی غور کیا گیا تاکہ بیرونِ ملک پاکستانیوں کے لیے رسائی آسان ہو اور عالمی منڈیوں سے منسلک ڈیجیٹل سرمایہ کاری چینلز کے ذریعے ریٹیل سرمایہ کاروں کی شمولیت بڑھائی جا سکے۔

حکام نے بتایا کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ ( آر ڈی اے ) اقدام کے آغاز کے بعد سے اب تک تقریباً 13 ارب ڈالر کی مجموعی سرمایہ کاری موصول ہو چکی ہے، جن میں سے زیادہ تر رقوم پاکستان کی معیشت میں استعمال کی گئی ہیں۔

وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان نئی مالیاتی ٹیکنالوجیز کو اپنانے کے لیے پرعزم ہے جو معیشت کی جدید کاری، سرمایہ کاروں کی شمولیت میں اضافے اور مالیاتی رسائی کو بہتر بنانے میں مدد دے سکتی ہیں۔

بلال بن ثاقب نے کہا کہ قابلِ پروگرام انفراسٹرکچر، ریئل ٹائم سیٹلمنٹ اور ڈیجیٹل مالیاتی نیٹ ورکس عالمی مالیات کا مستقبل ہیں، اور پاکستان کے پاس موقع ہے کہ وہ اگلی نسل کے مالیاتی نظام بنانے والے ممالک میں شامل ہو سکے۔

بیان کے مطابق وزارتِ خزانہ، اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور پی وی اے آر اے اس اقدام کے ڈیزائن، گورننس اور مرحلہ وار ترقی پر تعاون جاری رکھیں گے، جبکہ ریگولیٹری فریم ورک اور پائلٹ منصوبوں پر تکنیکی مشاورت بھی جاری رہے گی۔

Comments

200 حروف