BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
دنیا

براکہ پلانٹ کے قریب ڈرون حملہ : متحدہ عرب امارات میں تابکاری کے اثرات معمول کے مطابق ہیں، آئی اے ای اے

  • اماراتی ایٹمی پلانٹ کے نزدیک ڈرون حملے کے باوجود تابکاری کا کوئی خطرہ نہیں، عالمی ایٹمی ادارہ
شائع اپ ڈیٹ

ابوظہبی میڈیا آفس نے بتایا کہ حکام نے الظفرہ ریجن میں واقع براکہ نیوکلیئر پاور پلانٹ کی اندرونی حدود سے باہر ایک الیکٹریکل جنریٹر میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا ہے، یہ آگ ڈرون حملے کی وجہ سے لگی تھی۔

حکام کے مطابق واقعے میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی اور ریڈیولاجیکل سیکیورٹی کے معیار پر بھی کوئی اثر نہیں پڑا۔ ایٹمی قوانین کے وفاقی ادارے نے تصدیق کی ہے کہ پاور پلانٹ کے تمام ضروری اور حساس نظام معمول کے مطابق کام کر رہے ہیں۔ تاہم سرکاری بیان میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ یہ ڈرون حملہ کس طرح اور کہاں سے کیا گیا۔

دوسری جانب بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے اسے مطلع کیا ہے کہ اس واقعے کے بعد براکہ پلانٹ میں تابکاری کی سطح بالکل نارمل ہے۔ اقوامِ متحدہ کے جوہری نگراں ادارے نے مزید کہا کہ آئی اے ای اے صورتحال کی باریک بینی سے نگرانی کر رہا ہے اور اماراتی حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے تاکہ ضرورت پڑنے پر فوری امداد فراہم کی جا سکے۔واضح رہے کہ اسرائیل، امریکہ اور ایران کے حالیہ تنازع کے دوران متحدہ عرب امارات کو بارہا میزائل اور ڈرون حملوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

اس سے قبل جمعہ کے روز متحدہ عرب امارات کی وزارتِ خارجہ نے اپنے ایک بیان میں ایران کے الزامات اور یو اے ای پر حملوں کا جواز پیش کرنے کی کوششوں کو یکسر مسترد کر دیا تھا۔ اماراتی وزارتِ خارجہ کا کہنا تھا کہ وہ کسی بھی خطرے یا جارحانہ کارروائی کا جواب دینے کے لیے اپنے تمام خودمختار، قانونی، سفارتی اور فوجی حقوق محفوظ رکھتا ہے۔

Comments

200 حروف