BR100 Increased By (1.82%)
BR30 Increased By (1.76%)
KSE100 Increased By (2.08%)
KSE30 Increased By (2.29%)
BAFL 61.40 Increased By ▲ 4.73 (8.35%)
BIPL 27.44 Increased By ▲ 0.43 (1.59%)
BOP 36.31 Increased By ▲ 1.22 (3.48%)
CNERGY 8.21 Increased By ▲ 0.04 (0.49%)
DFML 19.96 Increased By ▲ 0.29 (1.47%)
DGKC 227.14 Increased By ▲ 3.87 (1.73%)
FABL 101.46 Increased By ▲ 2.22 (2.24%)
FCCL 59.28 Increased By ▲ 1.73 (3.01%)
FFL 17.85 Decreased By ▼ -0.03 (-0.17%)
GGL 24.11 Increased By ▲ 0.74 (3.17%)
HBL 307.45 Increased By ▲ 15.24 (5.22%)
HUBC 233.14 Decreased By ▼ -0.31 (-0.13%)
HUMNL 11.50 Increased By ▲ 0.33 (2.95%)
KEL 8.33 Decreased By ▼ -0.21 (-2.46%)
LOTCHEM 28.19 Increased By ▲ 0.12 (0.43%)
MLCF 107.43 Increased By ▲ 0.52 (0.49%)
OGDC 334.91 Increased By ▲ 0.04 (0.01%)
PAEL 45.42 Decreased By ▼ -0.03 (-0.07%)
PIBTL 18.85 Decreased By ▼ -0.23 (-1.21%)
PIOC 280.46 Decreased By ▼ -2.91 (-1.03%)
PPL 243.74 Increased By ▲ 1.12 (0.46%)
PRL 36.24 Increased By ▲ 0.57 (1.6%)
SNGP 119.63 Decreased By ▼ -1.30 (-1.08%)
SSGC 31.85 Decreased By ▼ -0.23 (-0.72%)
TELE 9.02 Increased By ▲ 0.15 (1.69%)
TPLP 10.72 Decreased By ▼ -0.01 (-0.09%)
TRG 64.31 Increased By ▲ 0.64 (1.01%)
UNITY 10.91 Increased By ▲ 0.09 (0.83%)
WTL 1.29 Increased By ▲ 0.04 (3.2%)
کھیل

نیوزی لینڈ سیریز : انگلینڈ کی سابق خاتون وکٹ کیپر سارہ ٹیلر مردوں کی ٹیم کی فیلڈنگ کوچ مقرر

  • ریٹائرمنٹ کے بعد سے سارہ ٹیلر کاؤنٹی ٹیم سسیکس اور انگلینڈ لائنز کے ساتھ کوچنگ کے فرائض انجام دے رہی ہیں
شائع May 14, 2026 اپ ڈیٹ May 14, 2026 01:18pm

انگلینڈ کی سابق وکٹ کیپر سارہ ٹیلر مردوں کی سینئر ٹیم کے ساتھ کام کرنے والی پہلی خاتون کوچ بن گئی ہیں۔

انہیں اگلے ماہ نیوزی لینڈ کے خلاف ہونے والی تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے فیلڈنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔ 36 سالہ سارہ ٹیلر جو 2009 کے ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کا حصہ تھیں، کارل ہاپکنسن کی جگہ یہ ذمہ داری سنبھالیں گی جو اس وقت آئی پی ایل میں مصروف ہیں۔

ریٹائرمنٹ کے بعد سے سارہ ٹیلر سسیکس کاؤنٹی اور انگلینڈ لائنز کے ساتھ کوچنگ کے فرائض انجام دے رہی ہیں۔انگلش کرکٹ کے ڈائریکٹر روب کی نے ان کی مہارت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے کام میں بہترین ہیں اور اینڈریو فلنٹوف جیسے سابق کھلاڑی بھی ان کی صلاحیتوں کے معترف ہیں۔ دوسری جانب نیوزی لینڈ کے خلاف 4 جون سے لارڈز میں شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ کے لیے انگلینڈ نے زیک کرولی کو ڈراپ کرکے ایمیلیو گے کو بین ڈکٹ کے ممکنہ اوپننگ پارٹنر کے طور پر اسکواڈ میں شامل کیا ہے۔

Comments

200 حروف