پاکستان 14 مئی سے علاقائی سفیروں کی کانفرنس کی میزبانی کرے گا
- پاکستان کی وزارتِ خارجہ 14 سے 18 مئی تک اسلام آباد میں علاقائی سفیروں کی کانفرنس کی میزبانی کرے گی
- کانفرنس کا مقصد عالمی صورتحال کا جائزہ لینا اور دوست ممالک کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانا ہے
ترجمان دفتر خارجہ نے بدھ کو بتایا ہے کہ وزارتِ خارجہ 14 سے 18 مئی تک اسلام آباد میں علاقائی سفیروں کی کانفرنس طلب کرے گی تاکہ علاقائی اور عالمی پیش رفت کا جائزہ لیا جا سکے اور دوست ممالک کے ساتھ پاکستان کے دوطرفہ تعلقات پر بات چیت کی جائے۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی جانب سے ایکس پر جاری بیان کے مطابق کانفرنس میں تعاون کے مختلف پہلوؤں پر توجہ دی جائے گی اور خطے کے ممالک کے ساتھ پاکستان کی سفارتی مصروفیات کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔
دفترِ خارجہ نے کہا ہے کہ کانفرنس سے سامنے آنے والی سفارشات پاکستان کے برادر ممالک کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہوں گی۔
بیان میں کہا گیا، ”پاکستان فعال سفارت کاری اور مسلسل علاقائی روابط کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔“
یہ کانفرنس ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب پاکستان بدلتی ہوئی جغرافیائی و سیاسی صورتحال کے تناظر میں علاقائی روابط، معاشی تعاون اور سفارتی ہم آہنگی کو مزید فروغ دینے کی کوشش کر رہا ہے۔
























Comments