کاروبار اور معیشت
سونے کی فی تولہ قیمت میں 1100 روپے کی کمی ریکارڈ
- عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 11 ڈالر کی کمی سے 4 ہزار 690 ڈالر فی اونس کا ہوگیا
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں بدھ کو سونے کی قیمتوں میں کمی جب کہ چاندی کے نرخ میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 11 ڈالر کی کمی سے 4 ہزار 690 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 1100 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 91 ہزار 362 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 943 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 21 ہزار 263 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت 4100 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 92 ہزار 462 روپے ہوگئی تھی۔
دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت231 روپے کے اضافے سے 9139 روپے ہوگئی ہے۔

























Comments