BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
کاروبار اور معیشت

ریکوڈک منصوبہ: پاکستان اور بیرک گولڈ کا باہمی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق

  • وفاقی وزیرِ پٹرولیم علی پرویز ملک سے بیرک گولڈ کے چیئرمین جان ایل تھورنٹن کی ملاقات
شائع اپ ڈیٹ

حکومتِ پاکستان اور کان کنی کی عالمی کمپنی بیرک گولڈ نے ریکوڈک منصوبے پر پیشرفت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

یہ پیش رفت وفاقی وزیرِ پٹرولیم علی پرویز ملک سے اسلام آباد میں بیرک گولڈ کے چیئرمین جان ایل تھورنٹن کی ملاقات کے دوران سامنے آئی جس میں فلیگ شپ مائننگ پروجیکٹ پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق یہ ملاقات ریکوڈک منصوبے پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لینے اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کے لیے منعقد کی گئی۔

ملاقات کے دوران دونوں جانب سے ریکوڈک منصوبے پر ہونے والی پیش رفت اور اس کی ترقی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ منصوبے کو آگے بڑھانے کے لیے جاری کوششوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔

علی پرویز ملک نے پاکستان کی معاشی ترقی اور معدنی شعبے کے فروغ میں ریکوڈک منصوبے کی تزویراتی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک اہم قومی منصوبہ ہے جو غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ، روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے اور بلوچستان کی سماجی و اقتصادی ترقی کو تیز کرنے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔

اس موقع پر بیرک گولڈ کے چیئرمین نے ریکوڈک منصوبے سے اپنی وابستگی اور عزم کا اعادہ کرتے ہوئے اس منصوبے کو آگے بڑھانے میں حکومتِ پاکستان کے تعاون کو سراہا۔

ریکوڈک منصوبے میں 50 فیصد حصص بیرک گولڈ کے پاس ہیں جب کہ 25 فیصد حصص وفاقی حکومت کی تین سرکاری کمپنیوں کی ملکیت میں ہیں اور بقیہ 25 فیصد حصص حکومتِ بلوچستان کے پاس ہیں۔

دونوں فریقین نے اہم سنگ میل کی بروقت تکمیل کے لیے قریبی ہم آہنگی برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

پٹرولیم ڈویژن کے مطابق ملاقات خوشگوار اور مثبت ماحول میں اختتام پذیر ہوئی جس میں دونوں فریقین نے ریکوڈک منصوبے کی پیش رفت کے لیے مشترکہ طور پر کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Comments

200 حروف