بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ : محمد عباس کی پانچ وکٹیں، پاکستان کی پوزیشن مستحکم
- اوپنر اذان اویس کی ناقابلِ شکست ففٹی، عبداللہ فضل بھی ڈٹ گئے
تجربہ کار فاسٹ باؤلر محمد عباس کی تباہ کن باؤلنگ اور دو نوآموز بلے بازوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز اپنی گرفت مضبوط کر لی ہے۔
محمد عباس نے 92 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کر کے بنگلہ دیشی اننگز کو 413 رنز پر محدود کر دیا، جو ان کے کیریئر کا چھٹا فائیو وکٹ ہال ہے۔ بنگلہ دیش کی جانب سے مشفقور رحیم نے اپنی 39 ویں سالگرہ پر 71 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔
جواب میں پاکستانی اوپنرز نے پراعتماد آغاز کیا۔ امام الحق 45 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، تاہم اپنا پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے اذان اویس نے دباؤ کو مہارت سے سنبھالا اور 85 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔ ان کا ساتھ دینے والے دوسرے ڈیبیو کھلاڑی عبداللہ فضل 37 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔ دوسرے دن کے اختتام تک پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر 179 رنز بنا لیے ہیں اور اسے بنگلہ دیش کی پہلی اننگز کا خسارہ کم کرنے کے لیے مزید 234 رنز درکار ہیں۔ امام الحق نے محمد عباس کی تجربہ کاری اور نوجوان بلے بازوں کے حوصلے کی بھرپور تعریف کی ہے۔
























Comments