کاروبار اور معیشت
سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے کی کمی ریکارڈ
- عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 4 ڈالر کی کمی سے 4 ہزار 713 ڈالر فی اونس کا ہوگیا
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں ہفتے کو سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 4 ڈالر کی کمی سے 4 ہزار 713 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 400 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 93 ہزار 662 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 343 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 23 ہزار 235 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت 2700 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 94 ہزار 62 روپے ہوگئی تھی۔
دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 12 روپے کی کمی سے 8513 روپے ہوگئی۔

























Comments