پاکستان اور ایران کے وزرائے خارجہ کا امریکی مذاکرات کے دوران کشیدگی سے گریز اور سفارتکاری پر زور
- دونوں فریقوں نے مذاکرات اور سفارت کاری کے تسلسل اور علاقائی تعاون کے فروغ پر زور دیا
ایران کے پریس ٹی وی کے مطابق نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے جمعرات کے روز اپنے ایرانی ہم منصب سید عباس عراقچی کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو میں خطے کی تازہ صورتحال اور واشنگٹن ، تہران مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں فریقوں نے بات چیت اور سفارت کاری کے تسلسل پر زور دیتے ہوئے خطے میں استحکام کے تحفظ اور کشیدگی میں کمی کے لیے علاقائی تعاون کو وسعت دینے کی ضرورت پر اتفاق کیا۔
یہ گفتگو ایسے وقت میں ہوئی ہے جب امریکہ مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے اور خلیج سے نکلنے والے اہم بحری راستے کی بحالی کے لیے ایران کے جواب کا منتظر ہے۔
تیل کی قیمتوں میں اس وقت پانچ فیصد کی کمی واقع ہوئی جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دوبارہ کہا کہ مثبت مذاکرات کے بعد کوئی معاہدہ جلد ہو سکتا ہے اور ایران نے بتایا کہ وہ اپنی تازہ ترین پوزیشن ثالث پاکستان کے ذریعے بتا دے گا۔
امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کو طول دینے کے کسی بھی معاہدے سے لبنان میں کشیدگی کم ہو سکتی ہے، جہاں پہلے ہی نازک معاہدے پر اسرائیلی حملے کے بعد دباؤ بڑھ گیا تھا، جس میں جنوبی بیروت میں ایک حزب اللہ کمانڈر شہید ہوا۔

























Comments