BR100 Increased By (1.02%)
BR30 Increased By (1.68%)
KSE100 Increased By (0.98%)
KSE30 Increased By (1.06%)
BAFL 59.16 Increased By ▲ 0.19 (0.32%)
BIPL 27.26 Increased By ▲ 0.20 (0.74%)
BOP 36.00 Increased By ▲ 1.25 (3.6%)
CNERGY 11.25 Increased By ▲ 0.19 (1.72%)
DFML 18.08 Decreased By ▼ -0.03 (-0.17%)
DGKC 220.19 Increased By ▲ 3.20 (1.47%)
FABL 100.55 Decreased By ▼ -1.79 (-1.75%)
FCCL 56.88 Increased By ▲ 0.46 (0.82%)
FFL 16.51 Increased By ▲ 0.10 (0.61%)
GGL 23.90 Increased By ▲ 0.09 (0.38%)
HBL 325.60 Increased By ▲ 3.56 (1.11%)
HUBC 223.58 Increased By ▲ 2.06 (0.93%)
HUMNL 10.75 Increased By ▲ 0.01 (0.09%)
KEL 7.42 Increased By ▲ 0.10 (1.37%)
LOTCHEM 27.20 Increased By ▲ 0.08 (0.29%)
MLCF 103.09 Increased By ▲ 5.15 (5.26%)
OGDC 318.49 Increased By ▲ 2.19 (0.69%)
PAEL 44.38 Increased By ▲ 2.08 (4.92%)
PIBTL 16.90 Increased By ▲ 0.12 (0.72%)
PIOC 275.86 Increased By ▲ 6.48 (2.41%)
PPL 222.48 Increased By ▲ 1.79 (0.81%)
PRL 63.81 Increased By ▲ 0.16 (0.25%)
SNGP 104.91 Decreased By ▼ -1.33 (-1.25%)
SSGC 27.25 Increased By ▲ 0.17 (0.63%)
TELE 8.81 Increased By ▲ 0.08 (0.92%)
TPLP 14.97 Increased By ▲ 0.19 (1.29%)
TRG 62.37 Increased By ▲ 0.96 (1.56%)
UNITY 11.90 Increased By ▲ 0.76 (6.82%)
WTL 1.22 Decreased By ▼ -0.02 (-1.61%)
کھیل

ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے پاسدارانِ انقلاب کے احترام سے متعلق فیفا کی ضمانتیں ناگزیر ہیں، سربراہ ایرانی فٹ بال فیڈریشن

  • اگر تحریری ضمانت نہ ملی تو ایرانی وفد امریکی سرحد سے بھی واپس آ سکتا ہے، مہدی تاج
شائع اپ ڈیٹ

ایرانی فٹ بال فیڈریشن (ایف ایف آئی آر آئی) کے صدر مہدی تاج نے مطالبہ کیا ہے کہ اگر قومی ٹیم نے جون میں ہونے والے ورلڈ کپ کے لیے امریکہ جانا ہے تو فیفا اس بات کی ضمانت دے کہ وہاں پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) کی توہین نہیں کی جائے گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے کینیڈا کے بارڈر پر بدسلوکی کے بعد مہدی تاج اور وفد واپس لوٹ آئے تھے، جبکہ کینیڈین وزیرِ داخلہ نے واضح کیا کہ آئی آر جی سی سے تعلق کی بنا پر مہدی تاج کا ویزا دورانِ پرواز ہی منسوخ کر دیا گیا تھا۔ امریکہ اور کینیڈا نے اس فورس کو دہشت گرد قرار دے رکھا ہے۔

مہدی تاج جو خود بھی اس فورس کے سابق اعلیٰ عہدیدار ہیں نے تہران میں ایک ریلی کے دوران کہا کہ ہمارا میزبان فیفا ہے، ٹرمپ یا امریکہ نہیں۔انہوں نے زور دیا کہ اگر تحریری ضمانت نہ ملی تو ایرانی وفد امریکی سرحد سے بھی واپس آ سکتا ہے۔ ایران کے دو میچ لاس اینجلس اور ایک سیاٹل میں شیڈول ہیں، تاہم فروری میں امریکہ اور اسرائیل کے فضائی حملوں کے بعد سے ایران کی شرکت پر پہلے ہی سوالات اٹھ رہے ہیں۔ اس وقت ایرانی کھلاڑی تہران میں تربیتی کیمپ میں موجود ہیں اور ترکیہ میں دوستانہ میچ کھیلنے کی تیاری کر رہے ہیں۔

Comments

200 حروف