BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
پاکستان

امریکا نے قبضے میں لیے گئے ایرانی جہاز اور عملے کے 22 ارکان کو پاکستان کے حوالے کردیا، دفترِ خارجہ

  • علاقائی امن و سلامتی کیلئے مذاکرات، سفارت کاری اور ثالثی میں سہولت کاری کے لیے پرعزم ہیں، اسحاق ڈار
شائع اپ ڈیٹ

امریکا نے قبضے میں لیے گئے ایرانی جہاز اور عملے کو پاکستان کے حوالے کردیا۔

دفترِ خارجہ (ایف او) نے آج جاری ہونے والی ایک پریس ریلیز میں بتایا کہ قبضے میں لیے گئے ایرانی بحری جہاز توسکا کے عملے کے 22 ارکان کو امریکہ کی جانب سے بحفاظت پاکستان پہنچا دیا گیا ہے۔

دفترِ خارجہ کے مطابق ان افراد کو گزشتہ رات بذریعہ ہوائی جہاز پاکستان لایا گیا تھا اور انہیں آج ہی ایرانی حکام کے حوالے کردیا جائے گا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ایرانی بحری جہاز کو بھی ضروری مرمت کے بعد اس کے اصل مالکان کو واپس کرنے کے لیے پاکستانی سمندری حدود میں واپس لایا جا رہا ہے۔

پاکستان ایسے اعتماد سازی کے اقدامات کا خیر مقدم کرتا ہے اور علاقائی امن و سلامتی کیلئے جاری ثالثی کی کوششوں کے دوران بات چیت اور سفارت کاری میں سہولت کاری جاری رکھے گا۔

رائٹرز کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ کا کہنا تھا کہ جہاز کا عملہ 6 گھنٹے تک بار بار دی جانے والی انتباہی وارننگز پر عمل کرنے میں ناکام رہا اور یہ جہاز امریکی ناکہ بندی کی خلاف ورزی کر رہا تھا۔

دریں اثنا وزیرِ خارجہ اور نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نے امریکہ اور ایران کے تعاون پر پاکستان کی جانب سے اظہارِ تشکر کیا اور کہا کہ ملک علاقائی امن و سلامتی کے لیے مذاکرات، سفارت کاری اور ثالثی میں سہولت کاری کے لیے پرعزم ہے۔

Comments

200 حروف