BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
مارکٹس

وافی انرجی پاکستان کے منافع میں اضافہ، پہلی سہ ماہی میں ترقی کی رفتار برقرار

  • کمپنی کا از ٹیکس 2,164 ملیں روپے منافع ریکارڈ
شائع اپ ڈیٹ

وافی انرجی پاکستان لمیٹڈ (ڈبلیو ای پی ایل) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے سال 2026ء کی پہلی سہ ماہی کے لیے کمپنی کے مالی نتائج کا اعلان کردیا۔ اس سہ ماہی کے دوران کمپنی نے بعد از ٹیکس 2,164 ملین پاکستانی روپے منافع حاصل کیا جو گزشتہ برس اِسی عرصے میں 873 ملین روپے کے مقابلے میں 148 فیصد زیادہ ہے۔ یہ کارکردگی مستحکم سرگرمیوں اور توانائی کی عالمی مارکیٹ میں نمایاں اتار چڑھاؤ کے باوجود مسلسل سرمایہ کاری کی عکاسی کرتی ہے۔

اس سہ ماہی کے دوران کمپنی کی سرگرمیوں کو دو مختلف شعبوں میں بیرونی سطح پر بھی پذیرائی حاصل ہوئی۔ وافی انرجی نے راولپنڈی میں اپنے ماحول دوست شیل فیول اسٹیشن کے لیے جسے ری سائیکل کردہ پلاسٹک سے تعمیر کیا گیا ہے، 15ویں انٹرنیشنل سی ایس آر ایوارڈز میں سرکولر اکانومی ایوارڈ جیتا۔ کمپنی کو ایچ آر میٹرکس ڈی ای آئی سروے 2026ء ایوارڈ سے بھی نوازاگیا اور اس طرح انتظامی سطح پر خواتین کی نمایاں نمائندگی کو تسلیم کیا گیا۔

وافی انرجی نے اپنے ریٹیل نیٹ ورک کو مزید وسعت دیتے ہوئے 18 نئی شیل ریٹیل سائٹس، 6 نئے شیل سلیکٹ کنوینینس اسٹورز قائم کیے اور 6 شیل اسٹیشنوں کو اپ گریڈ کیا، اسی سہ ماہی کے دوران لیوبریکینٹس کے کاروبار میں وسیع بنیادوں پر ترقی دیکھی گئی جس میں او ای ایم اور مائننگ سیکٹر میں توسیع، پراسیس آئلز میں اضافہ اور فلیٹ چینلز میں مسلسل مضبوط کارکردگی شامل ہے۔ کمپنی نے انڈس موٹر کمپنی کے ساتھ شراکت قائم کی جو پاکستان میں ٹویوٹا آفٹرمارکیٹ لیوبریکینٹس کے شعبے میں اس کے داخلے کی علامت ہے، ان شعبوں میں یہ پیش رفت وافی انرجی کے اپنے نیٹ ورک کو مزید مضبوط بنانے اور صارفین کے تجربے کو بہتر بنانے کے مسلسل عزم کی عکاسی کرتی ہیں۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر زبیر شیخ نے کہا یہ ایک ایسی سہ ماہی رہی جو عالمی غیر یقینی صورتحال اور جغرافیائی و سیاسی چیلنجز سے متاثر رہی۔ اس دوران ہماری توجہ توانائی کے تحفظ کو یقینی بنانے، سپلائی کو مستحکم رکھنے، نیٹ ورک کو وسعت دینے اور اُن اہم شعبوں میں سرمایہ کاری جاری رکھنے پر مرکوز رہی جو پاکستان کی ضروریات کیلئے ناگزیر ہیں۔ اس سہ ماہی کے نتائج ہماری حکمت عملی کی عکاسی کرتے ہیں اور ہم اُسی نظم و ضبط کے ساتھ آگے بڑھنے کے لیے پُرعزم ہیں تاکہ ملک کو توانائی کی قابلِ بھروسہ فراہمی، کاروبار میں استحکام اور اپنے حصص یافتگان کے لیے طویل مدتی قدر فراہم کی جا سکے۔

مستقبل کے حوالے سے وافی انرجی پاکستان لمیٹڈ بہترین آپریشنل کارکردگی، اسٹریٹجک ترقی اور حصص یافتگان کے لیے قدر پیدا کرنے پر اپنی توجہ مرکوز رکھے ہوئے ہے۔

Comments

200 حروف